Musalmano Kay Tahzeebi Karnamy مسلمانوں کے تہذیبی کارنامے
Musalmano Kay Tahzeebi Karnamy مسلمانوں کے تہذیبی کارنامے
Couldn't load pickup availability
Low stock: 2 left
مسلمانوں کے تہذیبی کارنامے
رحمان مزنب کا نام اردو فکشن اور علم البشریات میں کسی تعارف کا محتاج نہیں جبکہ بطور مترجم بھی انہوں نے وہ کام کر دکھایا کہ ان کا نام بڑے بڑے مترجمعین خصوصاً سید علی بالگرامی،مولانا ظفرعلی خاں ،سید ہاشمی فریدآباد اور سید عابدعلی عابد کے ناموں کے ساتھ شامل ہو گیا۔
مسلمانوں کے تہذیبی کارنامے نہایت وقیع، نہایت قابل قدر اور نہایت فکر انگیز کتاب بلا شبہ کئی سال کے وسیع دینی و تاریخی مطالعے اور طویل سوچ کر نتیجہ ہے۔اگرچہ مختصر ہے لیکن اس میں بڑی جامعیت ہے۔مسلمانوں نے قرانِ حکیم کی لاثانی تعلیمات، رسول اکرمﷺ کی حیات طیبہ کو مستقل راہ مشعل راہ بنا کر اپنے عہد زرؔیں میں جو کارہائے نمایاں سرانجام دیے اور چند صدیوں میں دنیا کو تہذیب و تمدن کے جن چراغوں سے روشن کیا ان کی عکاسی بڑے صاف ،سادہ اور غیر مبہم انداز سے کی گئی ہے۔
اس تالیف کے دو مقاصد ہیں —اول اس بات کی سعی کی گئی ہے کہ آج کے مسلمانوں خصوصاً ان نوجوانوں کو ان کے عظیم اور شاندار تہذیبی ترکے کی یاد دلائی جائے جو عوام کی رہنمائی کا ارادہ رکھتے ہیں۔ اسلام نے اب تک عالمی تہذیب ،تعلیم، ثقافت اور سائنس کو جو دیا، نیز ان کی ترقی کے لیے جو کچھ کیا اس کا یہاں مختصر سا جائزہ پیش کیا گیا ہے۔امید ہے کہ پڑھنے والے کے دل میں اپنے ترکے کی نسبت فخر کا نیا جذبہ پیدا ہوگا۔اس تالیف کا دوسرا مقصد یہ واضح کرنا ہے کہ اسلام نے ماضی میں جو کچھ کیا ہے دوبارہ کر سکتا ہے۔
1971 میں شائع ہونے والی والے اس ترجمے کو پاکستان رائٹر گلڈ،حبیب بینک ادبی انعام برائے ترجمہ سے نوازا گیا۔Pages: 272
