علامتوں کا عروج | Alamato Ka Aroj
علامتوں کا عروج | Alamato Ka Aroj
Regular price
Rs.250.00 PKR
Regular price
Rs.500.00 PKR
Sale price
Rs.250.00 PKR
Unit price
/
per
علامتوں کا عروج
یہ ڈاکٹر فرید حسینی کی کتاب ہے ۔ اور انتظار کے افسانوں اور ناولوں کے علامتی کرداروں اور ایجاد علامتوں پر ہے ۔ مجھے تنقید کی کتابوں سے ایک طرح کی کد ہے اور خاص کر پاکستان میں نقاد پروفیسروں کے ہاتھوں لکھی گئی کتابوں سے مگر کبھی کبھی اپنے کسی دوست کی کتاب پڑھنا پرتی ہے ۔ یہ کتاب مَیں نے اِسی حادثے کے پیشِ نظر پڑھنا شروع کی تھی ۔ لیکن پھر یوں ہوا کہ اِس کتاب کی جادو بیانی نے مجھے پکڑ لیا ۔ اگرچہ یہ ایک تنقیدی کام تھا مگر تخلیقی وجود پائے ہوئے تھا ۔ اور مجھے اِس نے متاثر کیا ہے ۔ اصل میں علامتوں کے وجود اور اُن کے بیانیے کا سلیقہ جس پیرائے میں ڈاکٹر فرید حسینی نے اپنی اِس کتاب میں پھیلایا وہ قابلِ لائق ہے ۔ اِس کتاب میں نہ صرف افسانے کی مبادیات پر بات ہوئی ہے بلکہ علامت نے کیسے کردارےوں کے وجود اختیار کیے اور کس زمانے میں کیسے علامتیں عروج پر پہنچیں ، یہاں سب سمجھ آتی ہے ۔ انتظار حسین کو ا،س کتاب سے بہتر داد آج تک نہیں دی گئی ۔ تمام دوستوں کو ا،سے پڑھنا چاہیے خاص طور پر طلبا کو جنھیں افسانے یا علامت کے وجود سے شفا پانی ہے ۔
ڈاکٹر فرید حسینی کا شکر گزار ہوں اُس نے ایک شاندار طریقے سے ملعون علامتوں کو مثبت علامتوں سے الگ کر کے دکھایا ہے یہ کتاب فکشن ہاوس نے لاہور سے چھاپی ہے اور قیمت اِس کی ۵۰۰ ہے
علی اکبر ناطق