A Walk to Remember Nicholas Sparks یادوں کی وہ راہ گزر
A Walk to Remember Nicholas Sparks یادوں کی وہ راہ گزر
Couldn't load pickup availability
کتاب اور میں ۔۔۔
یادوں کی وہ راہ گزر ( A Walk to Remember ) ایک سادہ لیکن دل کو چھو لینے والی کہانی ہے جس کا مرکزی خیال یہ ہے کہ بظاہر ناممکن سی محبت ، انسان کو بدلنے کی پوری طاقت رکھتی ہے۔ یہ کہانی 1950ء کی دہائی میں شمالی کیرولائنا کے ایک چھوٹے سے قصبے میں پیش آتی ہے۔ ناول کا مرکزی کردار لینڈن کارٹر، ایک ضدی اور خود غرض سا نوجوان ہے جو اسکول میں مقبول تو ہے مگر معاملات زندگی کو سنجیدگی سے نہیں لیتا۔ جب اسکول کے سالانہ ڈرامے کے لیے پارٹنر کی ضرورت ہوتی ہے تو وہ چارو ناچار جیمی سیلوان ( جو ایک سادہ مزاج ، مذہبی اور رحم دل لڑکی ہے ) کے ساتھ کام کرتا ہے۔ جیمی ، مقامی گرجا گھر کے پادری کی بیٹی ہے۔ ابتدا میں وہ جیمی کا مذاق اُڑایا کرتا اور اسے کوئی اہمیت نہیں دیتا تھا لیکن جب وہ اس کے قریب آتا ہے تو اس کی سادگی ، خلوص ، رحم دلی اور قوت ایمانی سے متاثر ہونے لگتا ہے۔ دونوں کے درمیان آہستہ آہستہ ایک سچی اور پاکیزہ محبت جنم لیتی ہے۔ اسی دوران اچانک لینڈن کو انکشاف ہوتا ہے کہ جیمی ایک لاعلاج بیماری (لیو کیمیا) میں مبتلا ہے راس کی زندگی میں وقت بہت کم رہ گیا ہے۔ لینڈن اس حادثے سے ٹوٹ جاتا ہے لیکن اپنی شدید محبت کے باعث وہ جیمی کی زندگی کے آخری دنوں کو خوشیوں سے اور بھر دینا چاہتا ہے۔ وہ جیمی کے ساتھ ہر لمحہ یادگار بنانے اور محبت بھرے خوبصورت پل گزارنے کی ٹھان لیتا ہے۔
