مکھی کا الوداعید Makhi Ka Alwdaeid Shabnam Gull
مکھی کا الوداعید Makhi Ka Alwdaeid Shabnam Gull
Couldn't load pickup availability
150 in stock
شبنم گل کا ایک شاعر، افسانہ نگار محقق ، ڈرامہ نگار، کالم نویس اور نفسیاتی مضامین کے حوالے سے منفرد مقام رکھتی ہیں۔ شبنم کی تحاریر صرف الفاظ کا مجموعہ نہیں بلکہ احساس ، بھکر، محبت، گرماہٹ اور حلاوت کا حسین امتزاج ہیں۔ یہ اپنے قلم سے نہ صرف خیالات کو زندگی بخشتی ہیں بلکہ بے شمار داوں کو سوچنے سمجھنے اور سماج کی بہتری کیلئے آگے بڑھنے کی ترغیب بھی دیتی ہیں۔ شبنم فطرت سے محبت کرتی ہیں ان کی تحاریر میں زندگی ، روشنی اور مٹی کی خوشبو محسوس ہوتی ہے۔
شبنم کا قلم معاشرے کے مسائل، انسانی جذبات ، عورت کے وقار، اخلاقی اقدار اور زندگی کی حقیقتوں کو نہایت خوبصورتی اور اثر انگیزی سے بیان کرتا ہے۔ یہ سنجیدہ اور حساس موضوعات کو بھی نہایت سہل انداز میں بیان کر دیتی ہیں۔ ان کی تحریروں میں انسانی نفسیات کی گہرائی، سماجی شعور ماحولیات ، شاہ لطیف شناسی اور تقابلی ادب کا وسیع منظر نامہ نمایاں نظر آتا ہے۔
ان کی تصانیف میں انجان شہر کا نقشہ (افسانے)، آخری لفظ ، درد کی لئے ( شاعری)، خالی جھولی کا دکھ (افسانے)، میرا سورج مکھی (سرگزشت ) مکھی کا الوداعیہ، (ناول)، خودشناسی کا جو ہر تحت الشعور کی طاقت (نفسیات) ، خواب نگر (سفر نامہ)، پیاسی لہریں ( کالم ) لفظوں کے دیپ ( کالم ) ، لہروں کا گیت ( ریڈیو، ٹیلی ویژن ڈرامے)، شاہ لطیف اور جمالیات، منتخب افسانے ( پاکستانی افسانے)، پنج (ناول) اور شاہ لطیف اور غیر ملکی شاعروں کا فکری مطالعہ ( تحقیق ) شامل ہیں۔
شبنم کی تخلیقی صلاحیتوں اور ادبی خدمات کے اعتراف میں انہیں مختلف اعزازات سے نوازا گیا ہے۔ دعا ہے کہ قلم کی حرمت سلامت رہے۔ لفظوں کی خوشبو قائم رہے۔ اور علم و ادب کی یہ شمع ہمیشہ فروزاں رہے اور مزید روشنی پھیلاتی رہے۔
ڈاکٹر رضوانہ انصاری
Pages 248
Buy this Bundle
