این فرینک کی ڈائری The Diary of a Young Girl Anna Frank ki Dari
این فرینک کی ڈائری The Diary of a Young Girl Anna Frank ki Dari
Couldn't load pickup availability
100 in stock
یہ ایک نادر کتاب ہے، جو ایک نو عمرلڑکی نے لکھی اور نو جوان لوگ سچ کہتے ہوئے ہچکچاتے نہیں ۔ جنگ پر یہ کتاب ایک بے حد دانائی کا نمونہ اور بہت با اثر تبصرہ ہے اور اس کے انسان کی زندگی پر جو اثرات ہیں وہ میں نے پہلے کبھی نہیں پڑھے۔ یہ این فرینک کی تحریر کردہ وہ المناک کہانی ہے جو ان آٹھ انسانوں نے نازی دور کے مقبوضہ ہالینڈ کے دنوں میں اپنی زندگی چھپ کر لگا تار علیحدگی اور خوف کی فضا میں گزاری۔ جس سے یہ اندازہ ہوتا ہے کہ جنگ انسانی زندگی کی ناموس کے لئے کتنی مہیب ہے۔
این کی ڈائری بلا شبہ بیک وقت یہ واضح کرتی ہے کہ انسان کی شریفانہ ہمت بھی بڑی چیز ہے ۔ خوف اور ہتک آمیزی سے عبارت زندگی کے باوجود بھی یہ لوگ ہمت نہیں ہارے ۔ این بذات خود اور سب سے زیادہ اس کی شخصیت کا جو یہاں صاف طور پر ابھرتی ہے اس کتاب سے کافی تاثر ملتا ہے۔ جو ان دو سالوں میں تیرا سے پندرہ سال کی عمر میں تیزی سے اس قدر بالغ نظری کی مالک بنی ۔ ہر نو عمر لڑکی کے لئے ایسا ہونا بے حد مشکل ہے۔ حالات کی سختی کا مقابلہ این کی ذاتی تپش اور اس کی دانش، اس کی ذہانت اور اس کی سوچ کی گہرائی سے لکھی ہوئی اس کتاب سے ہوتا ہے۔ جو ہر جوان موت کے خوف سے آزاد رہ کر بھی نہیں سوچ سکتا۔
اس کے اپنے والدین سے روابط اور اس کی ذاتی سوجھ بوجھ اور عمر میں بڑے ہوتے نو جوانوں کے مسائل کی ایسی تشریح جو بڑے بڑے فلاسفر بھی نہ کر سکیں ، یہ صرف این کا ہی خاصہ ہے۔ یہ وہ خیالات اور وضاحتیں ہیں جو ایک نو عمر لڑکی نے بے حد غیر معمولی اور کرب ناک حالات میں اپنی ڈائری میں محفوظ کی ہیں، جو ہمیں ہمارے اپنے بارے میں اور اپنے بچوں کے بارے میں آگاہ کرتی ہیں اور انہی وجوہات سے میں یہ محسوس کرتی ہوں کہ ہم این کے تجربات کے کتنے قریب تر ہیں اور ہم اس کی اس قدر مختصر زندگی اور تمام دنیا میں کسی قدر شریک ہیں۔ این کی ڈائری اس کی جرات کی بہت سی موزوں یادگار ہے اور ان کی بھی جو لوگ تب بھی مصروف رہے اور آج بھی امن کے لئے مصروف کار ہیں ۔ اس ڈائری کا مطالعہ ایک دلکش اور مفید تجربہ ہے۔
این فرینک
ایک نوجوان لڑکی کی ڈائری
