آسٹریا کی جدید شاعری کا انتخاب | ایک نظر کافی ہے | محمد اکرام چغتائی | Ek Nazar Kafi Hai | Austria Ki Jadeed Shayari
آسٹریا کی جدید شاعری کا انتخاب | ایک نظر کافی ہے | محمد اکرام چغتائی | Ek Nazar Kafi Hai | Austria Ki Jadeed Shayari
آسٹریا کی جدید شاعری کا یہ انتخاب ملنے بولٹن اور ہر برٹ کیو ہنر
کی مشترکہ کاوشوں کا نتیجہ ہے ، جو نیو یارک سے 1985 ء میں طبع ہوا۔ اس کے مرتبین نے یہ اہتمام کیا تھا کہ ہر نظم کے انگریزی ترجمہ کے ساتھ اس کا اصل جرمن متن بھی مقابل صفحہ پر درج کر دیا۔ زیر نظر اردو ترجمہ ای انتخاب کو پیش نظر رکھ کر کیا گیا ہے ، لیکن اس ترجمے میں انگریزی ترجمہ کے ساتھ ساتھ شاعری کے جرمن متن سے بھی استفادہ کیا گیا ہے اور حتی المقدور یہ کوشش کی گئی ہے کہ یہ مجموعہ ترجمہ در ترجمہ کے بجائے اس زبان کے قریب رہے جس میں یہ شاعری کی گئی ہے۔ مزید یہ کہ مشمولہ شعراء کے سلسلے میں اصل انتخاب کے سال اشاعت یعنی 1985 ء کے بعد جو تنقیدی ، تحقیقی، سوانحی اور تدوینی کام ہوا ہے ، اس کو بھی بالاختصار شامل کر لیا جائے۔ اس کے لئے آسٹرین ادب سے متعلق تازہ تالیفات اور بعض حوالہ جاتی کتب سے ضروری معلومات کو بھی شعراء کے سوانحی حصوں میں شامل کر دیا گیا ہے۔
جہاں تک ہماری معلومات کا تعلق ہے ، آسٹریا کی جدید شاعری کا یہ پہلا انتخاب ہے، جس کو اردو میں پیش کیا جا رہا ہے۔ یہ امید کی جا سکتی ہے کہ ہمارے شائقین ادب بالخصوص شعرائے کرام ذوق و شوق سے ایک ایسے ملک کی شاعری کا مطالعہ کریں گے، جس کے بارے میں ہماری معلومات محدود ہیں اور یوں اردو کے شعری ادب میں مزید وسعتیں پیدا کی جاسکیں گی۔
آخر میں پاکستان میں آسٹریا کے سفیر عزت مآب ڈاکٹر فرید رش پوش صاحب کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرنا ہے ، جنہوں نے اس انتخاب کی اشاعت میں خصوصی دلچسپی لی اور متعلقہ معلومات کی فراہمی میں تعاون فرمایا۔
محمد اکرام چغتائی
Pages 398