Skip to product information
1 of 4

کہانی نگر Kahani Ngar Roushf Asad Sheikh

کہانی نگر Kahani Ngar Roushf Asad Sheikh

Regular price Rs.700.00 PKR
Regular price Rs.1,000.00 PKR Sale price Rs.700.00 PKR
Sale Sold out
Shipping calculated at checkout.
Quantity

99 in stock

(کہانی نگر ــــــــــــــ از روشاف اسد سلیم شیخ)

چڑھتی ہوئی سیڑھیوں کا ایک منظر ہے جہاں ایک طرف ایک تاریخی دیوار جس کی بوسیدگی کے آثار اس کی قدامت کے سراغ منکشف کرتے ہیں دوسری جانب ڈھلوان کو جاتی ہوئی سبز گھاس کی ایک بیلٹ ہے اور عین سامنے پتھروں سے تعمیر کیے گۓ دو کمرے ہیں ۔ اس منظر میں ایک بیٹی اپنے باپ کا ہاتھ تھامے سیڑھیاں چڑھ رہی ہے ۔ یہ صرف پتھر کی سیڑھیاں نہیں ہیں۔

دراصل ایک بیٹی اپنی زندگی کی کامیابی کی سیڑھی چڑھتے ہوۓ شفیق باپ کا مضبوط ہاتھ تھامے پورے عزم و استقلال کے ساتھ بلندی کی جانب گام زن ہے۔

ایسے ہی پاپا کا ہاتھ تھامے اس بیٹی نے پہلی کامیاب سیڑھی پہ قدم رکھا تو اس کے سامنے "کہانی نگر" کی صورت ایک ایسی تخلیق تھی جس نے کم از کم میرے ضلع کی سب سے کم عمر صاحبہِ کتاب ہونے کا اعزاز بخشا۔ یہ منظر روشاف اسد شیخ کی حال ہی میں منظرِ عام پر آئی کتاب "کہانی نگر" کے ٹائٹل پیج کا ہے۔

ایسے کتاب اس وقت میرے ہاتھ میں ہے جس میں پنجاب کی تاریخی ، سماجی ، اخلاقی اور کچھ رومانوی کہانیوں کو نادر اور سفری اندازِ نگارش کے ساتھ رقم کیا گیا ہے ۔ اس کتاب کا خاصہ یہ ہے کہ آپ کسی بھی کہانی کے پہلے دو پیراگراف پڑھیں تو کہانی کا پلاٹ اور "کہانی کاری " آپ کو اپنی گرفت میں لے لے گی ۔ آپ اس کہانی کو مکمل پڑھے بِنا دم نہیں لے سکتے۔ سادہ و رواں انداز جس میں آغاز کسی سفرنامے کی سطروں کی صورت میں کیا جاتا ہے ۔ مصنفہ نے احتیاط سے اس جگہ پہنچنا ہے جدھر کہانی تاریخ کے کسی لمحے میں واقع ہوئی تھی اور پھر کہانی کے کرداروں کا ہاتھ تھام کے ان کی منزل تک پہنچا کے آنا ہے۔ کہیں کہیں جُملہ بندی کے تسلسل اور قواعد کا احتمال موجود ہے جو اس بات کا عکاس ہے کہ کتاب مصنفہ نے اپنے نرالے انداز میں لکھی ہے کہ پُختگی کے مراحل ابھی طے کرنے باقی ہیں ۔

روشاف اسد شیخ کی کتاب "کہانی نگر" میں دیس پنجاب کی کم و بیش چالیس لازوال کہانیاں موجود ہیں ۔ جن کے عنوانات دلچسپ اور معنی خیز ہیں:

پانڈو#ں کے غاد

مانکیالہ کی کہانی

منال کنڈل

وِدیا ساگر

اک شام ، اک چاۓ اور سندر مندریے

کالیداس اور گھوڑی گلہ

فرامرز اور لالہ رخ

لالو جسراج

انجیلا

کتاب پڑھنے سے تعلق رکھتی ہے اور کہانیوں کی اندرونی تفاصیل نہایت احتیاط اور تحقیق سے اکثھی کی گئی ہیں ۔

اللہ پاک بیٹی کے قلم کو قوت و لرزش عط فرمائے ۔

View full details