Skip to product information
1 of 1

آسان یوگا The Book Of Yoga لوسی لیڈل

آسان یوگا The Book Of Yoga لوسی لیڈل

Regular price Rs.1,000.00 PKR
Regular price Rs.1,200.00 PKR Sale price Rs.1,000.00 PKR
Sale Sold out
Shipping calculated at checkout.
Quantity

Out of stock

اس کتاب کو کیسے استعمال کیا جائے

یہ کتاب آپ کو گھر میں یوگا پر عمل کرنے کے لیے تمام تر معلومات مہیا کرتی ہے۔ یوگا پر عمل کرنے کے لیے تمام بنیادی نکات " بنیادی نشست میں بیان کر دیئے گئے ہیں ۔ اگلے صفحات پر ایک چارٹ دیا گیا ہے جس میں مبتدی کے لیے مکمل رہنمائی مہیا کی گئی ہے کہ اسے اپنی شروعات کیسے کرنا ہوں گی ۔ اور دور حیات کے عنوان کے تحت مخصوص جسمانی حالتوں اور زندگی کے مختلف مراحل مثلاً حاملہ خواتین اور بوڑھے افراد کے لیے خاص طور پر تیار کی گئی نشستوں کی وضاحت کی گئی ہے۔

جیسے جیسے آپ جسم کو ڈھیلا چھوڑنے اور تنفس کی تکنیکوں پر مبنی اپنی نشستوں میں اضافہ کرتے جائیں بنیادی نشست والے حصے کو حوالے کے لیے مسلسل استعمال کرتے رہیں ۔ جب آپ بنیادی نشست ساده نفس اور مراقبے کی مشقوں سے مکمل آشنا ہو جائیں تو پھر آپ آئن اور متغیرات میں دیئے گئے طریقوں اور تنفس اور مراقبے کے اعلیٰ مدارج کی طرف پیش قدمی کر سکتے ہیں ۔ اسی طریقے سے آگے بڑھتے ہوئے آپ کو اپنی طرز زندگی سے مطابقت رکھتا ہوا ایک باقاعدہ روزانہ کا معمول اپنانا ہوگا ۔ یوگا کی کلاسوں میں بھی جائیں ۔ اس سے آپ کی اپنی مشقی نشستوں میں بہتری آسکتی ہے۔

نوٹ

: سب سے اہم بات یہ ہے کہ آپ اس کتاب میں دی گئی ہدایات پر درجہ بدرجہ عمل کرتے جائیں ۔ اس کے لیے آپ ایک اپنی ذاتی رفتار کا تعین کریں اور منظم طور پر آسنوں کی ترتیب اور آرام کے وقفوں اور مشقوں کے دورانیے کے بارے میں دی گئی ہدایات پر مکمل عمل کریں۔ کتاب میں دی گئی احتیاطوں پر عمل کریں اور کسی بھی انداز کو اختیار کرنے کے لیے دباؤ سے کام نہ لیں ۔ تیزی دکھانے یا اپنے آپ پر جبر کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ۔ ہر جسم مختلف اور اپنی انفرادی خصوصیات کا حامل ہوتا ہے۔ آپ خود بخو د فطری انداز میں اپنی سطح کو تلاش کر لیں گے۔

Pages 260

View full details