Skip to product information
1 of 2

Pinjary Kay Panchi پنجرے کے پنچھی

Pinjary Kay Panchi پنجرے کے پنچھی

Regular price Rs.600.00 PKR
Regular price Rs.800.00 PKR Sale price Rs.600.00 PKR
Sale Sold out
Shipping calculated at checkout.
Quantity

Low stock: 2 left

رحمان مذنب نے ایک دفعہ کہا تھا، " بعض لوگ کہتے ہیں کہ شیکسپیئر نے نئی راہیں نکالیں، میرے خیال میں اس نے راہیں مسدود کی ہیں۔" یہ فقرہ مجھےاپنے pithy اسلوب کی وجہ سے پسند آیا۔ شائید اس کی ایک وجہ اور بھی تھی وہ یہ کہ کم از کم ایک راہ تو رحمان مذنب نے بھی مسدود کی ہے۔ یہ راہ مرزا ہادی رسوا کے " امرائو جان ادا " سے نکلی "آنندی" سے ہوتی ہوئی رحمان مذنب تک پہنچی اور پھر مسدود ہو گئی۔

مجھے یاد ہے بھلے دنوں میں جس اتوار کو حلقہ ارباب ذوق میں رحمان مذنب کا افسانہ شیڈول ہوتا، وقت سے پہلے ٹھٹھ لگ جاتے۔ وائی ایم سی اے کے کمیٹی روم میں جگہ کم پڑ جاتی۔ زیادہ تر لوگ دیواروں سے ٹیک لگا کر کھڑے کھڑے افسانہ سنتے۔

رحمان مذنب کے ساتھ ایک شہرت یافتہ تہمت چمٹ کر رہ گئی کہ وہ جنس نگار ہے، منٹو اور عصمت کے ساتھ اس کا نام نتھی کر دیا جاتا۔ خیر جنس کے متعلق فنی سطح پر لکھنا معیوب کب ٹھہرا؟ رحمان مذنب نے شہرت خوشبودار عورتوں کے حوالے سے پائی اور جس زمانے کا ذکر کیا اس میں تو خیر خوشبودار عورتوں کو احساس ہو چلا تھا کہ وہ اپنی خوشبو کھو چکی ہیں اور ان کے ہاں آنے والے معزز نواب اور رئیس ذادے نہیں ہیں، نودولتئے، شہدے اور انتہائی غیر مہذب مخلوق ہے۔ کہیں کہیں اس گزرے دور کا نوحہ بھی ملتا ہے جب کوئی ڈیرہ دارنی اپنی گئی گزری حالت میں بھی یہ دعوٰی کرتی ہے کہ ہم عزت دار لوگ ہیں۔

پنجرے کے پنچھی میں اس بازار کی عورتیں اپنے ناز و انداز میں جلوہ گر ہیں۔ ان افسانوں میں ایک رونق ہے، گہما گہمی still lifeہے، یہاں زندگی ساکن نہیں ہے۔یہ کی مصوری نہیں، یہاں جمود نہیں تحرک ہے، بازار کا منظر کتنا بھرا پرا ہے۔ نائی، سبزی فروش، پان سگریٹ چائے والے اور ان کے سامنے ٹٹ پونجئے، تماش بینوں کا بھیڑ بھڑکا، کبھی کبھی نوچیوں کے ادھر سے ادھر جاتی ہوئی ٹولی کی ان تماش بینوں سے چھیڑ چھاڑ، نوک جھونک بلکہ بھرے بازار میں بیگم پورئیے کے کارندے پر ان نوچیوں کا حملہ یا غازیہ کی ہمسن سے گلی میں لڑائی کا منظر، تنور میں لگے ہوئے کلچوں کی مہک، سری پائوں سے اٹھتی ہوئی اشتہاء انگیز لپٹیں غرضیکہ طوائف اپنے اردگرد کے ماحول میں زندہ ہے اور بھرپور ہے۔

View full details