Skip to product information
1 of 1

Description Of a Struggle Franz Kafka کشمکش کی کتھا Manzoor Ahmed

Description Of a Struggle Franz Kafka کشمکش کی کتھا Manzoor Ahmed

Regular price Rs.350.00 PKR
Regular price Rs.500.00 PKR Sale price Rs.350.00 PKR
Sale Sold out
Shipping calculated at checkout.
Quantity

300 in stock

انسان منافق نہیں ہو سکتا،

 مگر انسان کے بیان کو،

 حرکات کو اور اُس کے عوامل

 Actions

کو ڈی سایفر  Decipher

کرنا پڑتا ہے۔ اس میں ہی سب کچھ تحریر ہوتا ہے جسے انسان چھپا نہیں سکتا۔

بقول غالب:

ڈھانپا کفن نے داغ عیوب برہنگی

میں ورنہ ہر لباس میں ننگ وجود تھا

فرانز کافکا کی یہ کہانی

Description of a struggle

کشمکش کی کتھا، اُس کے ابتدائی کام کا واحد نمونہ ہے، جس پہ اُس نے اعتماد کرتے ہوئے پہلی بار اپنے دوست میکس براڈ کو دکھائی تھی۔ مگر پھر اگلے کئی برس تک اس میں قطع برید کرنے کے بعد ایک حصہ اشاعت کیلئے دے دیا، جو بالآخر ۱۹۱۲ میں پبلش ہوئی۔ یہ کہانی جو بظاہر سادہ سی معلوم ہوتی ہے، مگر ، در حقیقت، انسانی شعور ، تنہائی اور داخلی کشمکش کی نہایت ابھی ہوئی تصویر پیش کر رہی ہے۔ اگر کہانی کے اسلوب کا جائزہ لیں تو وہی رنگ ڈھنگ آپ کو نظر آتا ہے جو کافکا کے ادب کا خاصا ہے۔ نہ کوئی روائیتی

پلاٹ ، نہ ہی کہانی کی بڑھوتری میں تسلسل بس خواب اور حقیقت ایک دوسرے کا روپ دھارتے ہوئے ہم قدم چلتے ہیں۔ مناظر خوابوں والے، مگر احساسات عین اصلی۔ یہ طریقہ کار کافکا کی بعد والی تحریروں میں زیادہ بر محل، زیادہ پختہ اور زیادہ با معنی نظر آتا ہے۔ مگر یہ تمام تر چیزیں زیر نظر کہانی سے ہی نمو پاتی لگتی ہیں۔ اس لیے جس کسی نے کبھی کافکا کو پڑھنا اور سمجھنا ہو، بہتر ہے، وہ سب سے پہلے یہی دکشمکش کی کتھا، پڑھے۔

راوی، جو خود کہانی کا مرکزی کردار ہے، ایک بالکل نئے نویلے آشنا کے ساتھ ، جس سے پہلی بار علیک سلیک ہوئی تھی، رات میں ایک سماجی محفل چھوڑ کر، باہر چہل قدمی پہ نکل جاتا ہے۔ اگر چہ محفل چھوڑ کر کسی نئے واقف کار کے ساتھ باہر نکل پڑنا غیر معمولی اقدام تھا، تاہم چہل قدمی کے دوران ابتدا میں ان کے درمیان ہونے والی گفتگو عام سی لگتی ہے، مگر پھر بتدریج غیر معمولی واقعات پیش آنے لگتے ہیں اور پھر وہ گفتگو جو آغاز میں عام سی لگ رہی تھی اب با معنی اور گہری معلوم ہونے لگتی ہے۔ راوی کے اس نئے واقف کار کے بارے میں، جو پہلے ہی سے نشے میں دھت ہے، جو بولتا بھی کم کم ہے، دوران سفر خیالات بدلتے رہتے ہیں۔ آسمان پر کبھی بادل نمودار ہو جاتے ہیں، کبھی چاندنی تو کبھی اندھیری رات، جیسے ڈرامہ میں سین بدلتے ہیں۔ اس واقف کار کا مختلف مبصرین اپنے اپنے زاویہ نظر سے جائزہ لیتے ہیں، اور اس خاص کردار کے بارے میں رائے زنی کرتے ہیں۔ مگر میں اپنے طور پر اس کردار کو راوی سے الگ نہیں سمجھتا، اور میری رائے میں یہ کردار خود راوی کا ہی پر تو ہے، یعنی اس کا ہمزاد ہے۔ جس سے کبھی تو راوی متاثر ہوتا نظر آتا ہے اور کبھی اچانک کنارہ کشی کرنے لگتا ہے۔ مگر یہ احساس بھی بحیثیت قاری آپ پہ ہر وقت طاری ہوتا نظر نہیں آتا کہ یہ نیا آشنا ہر وقت راوی کے ہمزاد کے طور پر دکھائی دے رہا ہے۔

کہانی کا مرکزی کردار ، دوران سفر اس نئے آشنا کے کندھوں پر سوار ہو جاتا ہے ، اور سامنے سے آتی تیز ہوا کے رخ پہ اسے کر دیتا ہے۔ اسے ڈھلوانی سطح پر چڑھنے کیلئے ہانکتا ہے، اور تیز تیز چلنے کیلئے اس کی کمر پہ اپنے پاؤں سے ٹھوکریں مارتا ہے۔ اس منظر کا مجسمہ بنا کر چیک رپبلک کے بڑے شہر پراگ میں کسی اسٹریٹ پر 2003ء میں نصب کیا گیا تھا، جسے کافکا مونومنٹ کہتے ہیں۔ یہ ایک خاص قسم کا خراج عقیدت تھا جو فرانز کافکا کو اور اس کے عظیم کام کو پیش کیا گیا ہے۔ جو کوئی بھی پراگ سیر کیلئے جاتا ہے ، کافکا مونومنٹ دیکھنے کیلئے وہاں جانا لازمی سمجھتا ہے۔ یہی مجسمہ آپ کو کتاب کے سر ورق پہ نظر آرہا ہے۔

کہانی، کشمکش، کو پڑھنا صرف اس لیے اہم نہیں، کہ، یہ اُس کا وہ کام ہے جس کی اُس نے بار بار نوک پلک سنواری، مگر اس لیے بھی کہ کافکا اس داستان میں اپنی سب سے زیادہ خام شکل میں اور سب سے زیادہ منکشف ہوتا ہوا نظر آئے گا۔ جس کسی نے بھی کافکا کی دنیا میں داخل ہونے کا سوچا ہے اُس کیلئے یہ کہانی ایک دروازے کی حیثیت رکھتی ہے۔

منظور احمد

Pages 88

Buy this Bundle

Description Of a Struggle Franz Kafka کشمکش کی کتھا Manzoor Ahmed
+
چی گویرا کی ڈائری | The Diary of Che Guevara | Che Guevara
+
داس کیپیٹل | Das Capital | Karl Marx
Total price:
View full details