Skip to product information
1 of 3

گارشیا مارکیز کی کہانیاں | نیر عباس زیدی | گیبریل گارشیا مارکیز

گارشیا مارکیز کی کہانیاں | نیر عباس زیدی | گیبریل گارشیا مارکیز

Regular price Rs.650.00 PKR
Regular price Rs.800.00 PKR Sale price Rs.650.00 PKR
Sale Sold out
Shipping calculated at checkout.

عرض مترجم

دنیائے ادب میں کولمبیا سے تعلق رکھنے والے ادیب گیبرائیل گارشیا مارکیز کو نمایاں حیثیت حاصل ہے۔ کولمبیا میں بیسویں صدی میں اس سے بڑا اور مشہور ادیب نہیں ۔ گارشیا مارکیز کو عالمی شہرت اس وقت ملی جب 1982ء میں انہیں ادب کے نوبل انعام سے نوازا گیا۔ ان کے ناول دنیا کی کئی زبانوں میں ترجمہ ہوئے ، ایک ناول نگار ہونے کے ساتھ ساتھ ان کے افسانے بھی دنیا بھر میں پڑھے جاتے ہیں۔ ان کی کئی کہانیوں پر فلمیں بھی بنیں۔

ان کے بارہ افسانوں کا اردو روپ آپ کی خدمت میں پیش ہے۔ ان افسانوں کے موضوعات گارشیا کے روایتی موضوعات ہیں جس میں اپنے آبائی علاقے اور خاص طور پر آبائی گاؤں سے جڑی کہانیاں پیش کی گئی ہیں، اس خطے کے لوگوں کی بود و باش ، ثقافت ، سوچ ، کاروباری رجحانات ، سیاسی ، ابتری کی صورت حال، اس کے علاوہ فلسفہ موت وحیات الہیات، اور مافوق الفطرت جیسے اچھوتے موضوعات کو بھی چھیڑا گیا ہے۔

یہ میری ترجمہ شدہ آٹھویں کتاب ہے۔ قارئین سے امید کرتا ہوں کہ اپنی قیمتی آراء سے ضرور آگاہ کریں گے کہ یہی میرے لئے اور اس ادارے کے لئے سرمایہ ہے جہاں سے کتاب کی اشاعت کا اہتمام ہوا۔ فکشن ہاؤس لاہور کے ڈائریکٹر ظہور احمد خاں اور ادارے کے دیگر احباب کا خاص طور پر دل کی اتہاہ گہرائیوں سے شکر گزار ہوں ۔

نیئر عباس زیدی

ممتاز آباد ملتان

ISBN 978627301708

Customer Reviews

Be the first to write a review
0%
(0)
0%
(0)
0%
(0)
0%
(0)
0%
(0)
View full details