کرب خودی Karb E Khudi Abid Raza Shaheen
کرب خودی Karb E Khudi Abid Raza Shaheen
Couldn't load pickup availability
300 in stock
جناب عابد رضا شاہین کی پہلی کتاب ” فغان مرد میں جن محترم ہستیوں نے آپ کے اشعار اور آپ کی شخصیت پر اظہار خیال کیا، اُن میں جناب حضور الرحمن شاہ محمد مدظل العالی، جسٹس (ریٹائرڈ) محترمہ ناصرہ اقبال ( بہو شاعر مشرق حضرت علامہ اقبال رحمتہ اللہ علیہ )، جناب امجد اسلام امجد مرحوم و مغفور، جناب ڈاکٹر اجمل نیازی مرحوم و مغفور ( کالم نویس روزنامه نوائے وقت) اور جناب پروفیسر سید محمد نار صفدر مرحوم و مغفور کے اسمائے گرامی شامل ہیں۔ ان محترم المقام لوگوں نے آپ کی شاعری پر اس قدر عقیدت ، محبت اور اخلاص کے ساتھ لکھا ہے کہ اب مجھ سمیت کسی بھی دوسرے ادیب یا شاعر کو آپ کی شاعری اور شخصیت پر لکھنے کی جرات نہیں۔ ویسے بھی بشمول مجھ ناچیز کے اور دیگر اہل علم و ادب کے نزدیک آپ کی پہلی کتاب پر جسٹس (ریٹائرڈ) محترمہ ناصرہ اقبال ( بہو شاعر مشرق حضرت علامہ اقبال رحمتہ اللہ علیہ ) کا اظہار خیال کسی بھی علمی اور ادبی کتاب پر پہلا اور آخری اظہار خیال ہے۔ لہذا اب صرف، جسٹس (ریٹائرڈ) محترمہ ناصرہ اقبال ) بہو شاعر مشرق حضرت علامہ اقبال رحمتہ اللہ علیہ )، جناب ڈاکٹر اجمل نیازی مرحوم و مغفور ( کالم نویس روز نامہ نوائے وقت) اور جناب پروفیسر سید محمد شار صفدر مرحوم و مغفور کے اظہار ہائے خیال کو بطور تبرک اور تحفہ علم سمجھتے ہوئے ،
ان کے اظہار خیال میں سے چیدہ چیدہ سطور کو آسان پیرائے میں اشاعت مکرر کیا جارہا ہے۔
تحریر تحقیق : جبران خلیل ، ایڈیٹر پاکستان لاء جنرل
ایکس سیکرٹری پنجاب بار کونسل
