ڈیئر کامریڈ Dear Comrade Ahmed Khan Nadeem
ڈیئر کامریڈ Dear Comrade Ahmed Khan Nadeem
Couldn't load pickup availability
300 in stock
اس کتاب کا مسودہ میں پڑھ چکا ہوں۔بلکہ اس کی تقریظ(دیباچہ/ پیش لفظ) بھی میں نے ہی لکھی ہے۔
کتاب کے عنوان (ڈیئر کامریڈ) سے تو بہ ظاہر یہ تاثر پیدا ہوتا ہے کہ یہ صرف "کامریڈز"(مخصوص نظریاتی گروہ) کے لیے لکھی گئی ہے۔اور میرے نزدیک تو ہر وہ شخص کامریڈ ہے جو ان مشکل ترین حالات میں،محنت مزدوری کرکے اپنا اور اپنی فیملی کا پیٹ پالنے کے ساتھ ساتھ اس نظام کو بدلنے کا خواہاں ہے۔
یہ کتاب ان سب کے لیے مشعل راہ ہے، جن کے اندر سوچنے، سمجھنے، قبولنے اور کچھ کرنے کا جذبہ موجود ہے۔
یہ کتاب نہ صرف سماجی،معاشی اور سیاسی حالات کو جاننے، پہچاننے کے لیے اہم ہے بلکہ اس سے ایک راستہ بھی ملے گا جو حقیقی تبدیلی کا راستہ ہے۔یہ تبدیلی ذات سے لے کر سماج اور نظام تک پہنچتی ہے۔
یہ کتاب ایک فکری تربیت گاہ ہے۔یہ ایک وہ علم ہے جو براہ راست ہماری زندگیوں سے جڑا ہوا ہے۔یہ ان معلومات پر مبنی ہے جس کی آج کے نوجوانوں کو ضرورت ہے۔اس میں ان سب سوالات کے جوابات ہیں جو معاصر حالات میں نوجوانوں کے ذہن میں ابھر رہے ہیں۔
نوجوانو! میرا مشورہ ہے اس کتاب کو غور سے پڑھیں،اس کے مختلف پہلوؤں پر الگ الگ زاویے سے گفتگو کریں۔مکالمے اور مباحث سے نئے راستے بھی نکالیں۔
منیر عباس سپرا
