Skip to product information
1 of 1

لہور دی کھوج Syed Faizan Naqvi Lahore Di khoj (Punjabi)

لہور دی کھوج Syed Faizan Naqvi Lahore Di khoj (Punjabi)

Regular price Rs.1,775.00 PKR
Regular price Rs.3,000.00 PKR Sale price Rs.1,775.00 PKR
Sale Sold out
Shipping calculated at checkout.
Quantity

لہور دی کھوج
تحریر سید فیضان عباس نقوی
" سورہ بقرہ 212 ، القران ۔
اور اللہ جسے چاہتا ہے بے حساب رزق عطا کرتا ہے ۔
یہ جو رزق علم جو مجھے عطا ہو رہا ہے اور اہل بیت رسول ؑ کے کرم و فیض سے بے حساب عطا ہو رہا ہے ۔ خدا کی بارگاہ میں سجدہ ریز ہوں ۔
یہ پنجابی زبان میں لکھی میری پہلی کتاب ہے ، میں پنجابی ہوں میری زبان پنجابی ہے جو کہ میں نے اپنے گھر سے لی لیکن اس میں ادبی ذوق کا تڑکا نامور ادیب ، دانش ور ، پنجابی صحافت کا درخشندہ ستارہ ، استاد ڈاکڑ جمیل احمد پال صاحب کی وجہ سے پیدا ہوا اس کے بعد اس میں مزید گرہیں اقبال قیصر صاحب نے کھولیں اور پنجابی سنگت کی وجہ سے یہ شوق و عشق میرے اندر مزید بڑھتا گیا ۔
پنجابی زبان میں لاہور کے عنوان پر آج تک لکھی گئی کتابیں اتنی ہیں جو کہ انگلیوں پر گنی جا سکتی ہیں ، شاید سب سے پہلی کتاب کرنل بھولا ناتھ وارث کی تاریخ شہر لہور تھی جو 1937 میں شائع ہوئی اس کے بعد لاہور کے نامور پنجابی ادیب و دانش ور مدثر بشیر صاحب کی کتاب لہور دی وار جو کہ 2010 میں شائع ہوئی اس کے بعد دو غیر ملکی خواتین کی کتابوں کے ترجمے لٹھے لوک لہور دے ہرکیرت کور چاہل اور لہور کنی دور ، سلطانہ بیگم ، کے نام سے شایع ہوئیں ۔ اس کے بعد شاید یہ کتاب ہے جو لاہور پر ہے اور پنجابی شاہ مکھی مین شایع ہوئی ہے ۔
اس کتاب کو لکھنے کا خیال 2021 میں آیا تھا جب میری انگلش اور اردو والی کتاب ابھی شایع ہونے کے کوئی حالات و آثار دکھائی نہ دیتے تھے اس وقت اس کا پنجابی ترجمہ کرنا شروع کیا تھا خواہش تھی کہ اسے کوئی پنجابی ادارہ شایع کر دے پھر میرے دیرینہ دوست پروفیسر چاند شکیل نے اس کی پنجابی اغلاط کو درست کیا اور یہ کتاب 2022 میں ادارہ پلاک کے حوالے کر دیا ۔
اس کتاب کو ادارہ پلاک نے فوٹو گرافک البم کے انداز میں شائع کیا ہے انتہائی خوب صورت رنگین تصاویر اور آرٹ پیپر نے اس کتاب کی شان و شوکت کو چار چاند لگا دئیے ہیں ۔ اس سلسلے میں ڈائریکٹر پلاک جناب عاصم صاحب کا شکر گزار ہوں جنہوں نے اس کتاب کی اشاعت میں خصوصی دل چسپی لی اور محترمہ بینش فاطمہ ساہی صاحبہ ڈائریکٹر جنرل پلاک کا انتہائی شکریہ جنہوں نے اس کتاب کو میری خواہش کے مطابق اسی انداز اور کوالٹی میں انتہائی مہنگے بجٹ میں شائع کیا ۔
یہ کتاب لاہور ڈسٹرکٹ میں واقع گم نام اور نظر انداز کئے گئے ورثے کے متعلق میری پچھلے 18 سال کی محنت ہے تحریر اور تصویر کے ساتھ پیش خدمت ہے اس میں لاہور کے 135 تاریخی ، اہم لیکن گم نام مقامات کی تاریخ ، مقام اور تصاویر کے ساتھ پیش کیا گیا ہے ۔اس میں شامل ابواب میں مساجد ، مندر ، گرودوارے ، سمادھیں ، مقبرے و مزارت ، بنگلے و حویلیاں ، ادارے شامل ہیں ۔ ایک طرف اس کی تاریخ اور دوسری طرف اس کی رنگین تصاویر ہیں ۔ یہ کتاب 300 رنگین اور آرٹ پیپر صفحات پر مشتمل ہے ۔
View full details