انقلابی سیاسی نظریات Inqalab Siyasi Nazriyat Khurshed Javed
انقلابی سیاسی نظریات Inqalab Siyasi Nazriyat Khurshed Javed
Couldn't load pickup availability
Out of stock
ترقی یافتہ ممالک سمیت تمام ریاستوں کے امور طرز حکمرانی گھمبیر ہوتے جا رہے ۔ ہے ہیں۔ بنیادی مسئلہ یہ ہے کہ ریاستی اخراجات کی ادائیگی عوام کے استحصال سے ہوتی ہے۔ حکومت کا نظام جیسے بھی ہو، روز افزوں بڑھتے انتظامی و معاشی ترقی کیلئے اخراجات کی فراہمی صرف نیکسوں سے نا ممکن ہو گئی ہے۔ مجبورا تعلیم، صحت، تفریح، پبلک ٹرانسپورٹ حتی کہ سیکورٹی تک کے شعبے سرمایہ داروں کے حوالے کر دیئے گئے ہیں۔ جن کے مد نظر صرف منافع کا حصول ہے اس لئے متوسط اور غریب طبقوں کی زندگی کا زیادہ وقت تعلیم صحت، تفریح کے اخراجات پورے کرنے میں گزر جاتا ہے۔ یہ تضاد معاشرتی بے چینی اور انتشار میں اضافہ کرتا رہے گا کبھی تھے گا نہیں ، جب تک ایک نیا معاشرہ تشکیل نہیں دیا جائے گا۔ اس نئے معاشرے کے خدو خال کا تصور کرنے کیلئے ان فلسفیوں کا مطالعہ ضروری ہے جنہوں نے سماجی معاشی نظام کو سمجھنے کی کوشش کی۔
اس کتاب میں شامل ہر فلسفی نے اپنے تاریخی حالات ملکی سیاست کے تقاضوں کے مطابق سماجی حالات کی تشریح تعبیر کی۔ غربت کی وجوہات تلاش کرنے، امارت اور غربت میں فرق ختم کرنے کے نظریاتی سفر میں ایک قدم آگے بڑھایا۔ ان کے افکار کا مطالعہ ممکن ہے، ہمیں خود اپنا نقطہ نظر بنانے میں مدد دے سکے۔
