Skip to product information
1 of 2

اجالوں کا سفر Ujaloon Ka Safar مختیار علی ابڑو

اجالوں کا سفر Ujaloon Ka Safar مختیار علی ابڑو

Regular price Rs.1,000.00 PKR
Regular price Rs.1,200.00 PKR Sale price Rs.1,000.00 PKR
Sale Sold out
Shipping calculated at checkout.
Quantity

60 in stock

اُجالوں کی راہ کا مسافر !

سندھ کی سیاست اور سرکاری افسر شاہی (بیورو کریسی) میں یہ روایت رہی ہے کہ ان میں سے اکثر کا دلی لگاؤ علم و ادب سے رہا ہے، یہ روایت دیگر صوبوں میں کم رہی ہے۔ ہمارے دوست مختیار علی ابڑو بھی ایک ایسے ہی آفیسر ہیں جن کا مزاج، اخلاق، نشست و برخاست اور دوستوں کا حلقہ دیکھ کر لگتا ہے کہ وہ گویا کوئی آفیسر نہیں بلکہ یونیورسٹی کے پروفیسر ہوں۔ میں نے انہیں ہمیشہ مثبت، عوام دوست، ادب دوست اور روشن خیال انسان کے طور پر دیکھا ہے۔ یہ تمام خوبیاں بیورو کریٹ طبقے میں کم ہی ہوتی ہیں۔ وہ باشعور اور خوش نصیب ہیں کہ انہوں نے خود کو اس ”نمک کی کان“ میں گھلنے نہیں دیا اور مجھے یقین ہے کہ ( آئندہ بھی) نہیں دیں گے۔

اجالوں کا سفر “ ان کے ان کالموں کا مجموعہ ہے جو ان کی مذکورہ بالا شخصیت کے ہی آئینہ دار ہیں۔ ان کالموں کے موضوعات سے ہی ان کی علمی دلچسپی کے میدان اور ان کے مطالعے کی وسعت ظاہر ہوتی ہے۔ علمی فہم کے ساتھ لکھے گئے یہ کالم ظاہر کرتے ہیں کہ ان کی علمی دلچسپی کے موضوعات سائنس سے لے کر فطرت و سماج تک ، اور انسانی زندگی و زبان سے لے کر ادب، شاعری اور فلسفے تک محیط ہیں۔ یہ ایک دلچسپ بات ہے کہ یہ مزاج بھی سندھ میں سندھی زبان کا ہی ہے کہ اس میں روایتی سیاست پر سطحی تبصرہ بازی والے کالموں کے بجائے اتنے گہرے اور وسیع موضوعات پر لکھا جاتا ہے۔ ایسے کالموں کو علمی و ادبی متن میں شمار کیا جا سکتا ہے، جیسے ہمارے باشعور دوست مختیار علی ابڑو کے یہ سنجیدہ کالم ہیں۔

تحریر (متن) مصنف کی شخصیت، سوچ، فکر ، حساسیت اور جمالیاتی ذوق کا آئینہ ہوتی ہے۔ اگر چہ میں مختیار علی ابڑو کو ذاتی طور پر بھی جانتا ہوں، مگر ان سے گہرا تعارف ان کے ان کالموں کے ذریعے ہی ہوا ہے۔ وہ آگ کی دریافت کی کہانی سے شروع ہو کر انجن کی ایجاد کے محرکات بتاتے ہیں؛ وہ سائبر ٹیکنالوجی کے دور میں سندھی زبان کے مستقبل کے بارے میں مشورے دیتے ہوئے ملاحوں کی کشتیوں کے قصوں سے ہوتے ہوئے زندگی کے فلسفے تک ان گنت موضوعات پر اپنے خیالات پیش کرتے ہیں۔ وہ جہاں سائنس اور فلسفے سے انسیت رکھتے ہیں، وہاں وہ شاعری، فطرت پسندی اور جمالیات سے بھی اتنی ہی دلچسپی رکھتے ہیں۔ دراصل ہونا بھی ایسا ہی چاہیے کیونکہ زندگی ایک ہی ہے اور ایک شعبے کے علاوہ دیگر علمی، تخلیقی اور جمالیاتی دلچسپیاں دوسرے جنموں کے لیے ٹالی نہیں جاسکتیں۔ میں مختیار علی ابڑو کو اس علمی، ادبی اور فکری اجالوں کے سفر " پر نہ صرف دلی مبارکباد دیتا ہوں، بلکہ امید کرتا ہوں کہ وہ یہ سفر اس کتاب کے بعد بھی اسی جوش، علمیت اور فطرت پسند ذوق کے ساتھ جاری رکھیں گے۔

جامی چانڈیو فکری آشرم، جامشورو

Buy this Bundle

اجالوں کا سفر Ujaloon Ka  Safar مختیار علی ابڑو
+
چی گویرا کی ڈائری | The Diary of Che Guevara | Che Guevara
+
داس کیپیٹل | Das Capital | Karl Marx
Total price:
View full details