روداد قفس | Rodad e Qafs | Maula Baksh Chandio
روداد قفس | Rodad e Qafs | Maula Baksh Chandio
Regular price
Rs.900.00 PKR
Regular price
Rs.1,200.00 PKR
Sale price
Rs.900.00 PKR
Unit price
/
per
جنرل ضیا کے بوئے ہوئے یہ بیج خوب پروان چڑھے۔ نفرتوں کی کوئی فصل اتنی ثمر آور نہیں رہی جتنی کہ جنرل ضیا کی بوئی ہوئی یہ فصل۔ برسوں بیت چکے مگر اس کھیت سے ہر روز فصل کٹتی ہے اور پھر دوسرے ہی روز نئی ثمر بار شاخیں لہرا رہی ہوتی ہیں۔ مسجدوں اور امام بارگاہوں کے فرش کتنے ہی با ایمان انسانوں کے لہو سے سُرخ ہوچکے۔ افسوس کہ مسلمانوں کے ملک میں ہی مساجد محفوظ نہیں ہیں۔ صد افسوس کہ جس دین نے مسلمان کے ہاتھوں مسلمان کا قتل حرام قرار دیا ، جس نے ایک مسلمان کو دوسرے مسلمان کا بھائی کہا، اسی دین کے دعویدار رہنما اپنے ہی مسلمان بھائی کو کافر قرار دے کر اُس کے قتل کا فتوی جاری کرتے ہیں۔ شیعہ، سنی اور دیو بندی کا اختلاف تو صدیوں سے چلا آرہا ہے لیکن جنرل ضیا نے اپنے مفادات کی خاطر نفاق کو اس منزل تک پہنچادیا کہ جہاں سے پلٹنا اب کم از کم نا ممکن ہو چکا۔ اسلام اور انسانیت کی بہتری میں اس مسئلے کو فوراً حل نہ کیا گیا تو یقیناً نفرتوں کی یہ آگ ملک کے تمام گھروں سے ہوتی ہوئی ملکی سرحدوں تک پہنچ کر انہیں بھی خاکستر کر ڈالے گی۔
روداد قفس
قفس میں دل پہ جو گزری ، وہ رقم کرتے ہیں
مصنف | مولا بخش چانڈیو
صفحات | 350 | بڑا سائز