Skip to product information
1 of 1

سیکولر وطن پرست جناح | Secular Watan Parsat Janaah

سیکولر وطن پرست جناح | Secular Watan Parsat Janaah

Regular price Rs.650.00 PKR
Regular price Rs.800.00 PKR Sale price Rs.650.00 PKR
Sale Sold out
Shipping calculated at checkout.
Quantity

کتاب کے بارے میں

ہندوستانی مصنفین عام طور پر آزادی ہند کی جدوجہد کی تاریخ میں جناح کی تصویر کشی شیطان کے روپ میں کرتے ہیں ۔ تمام کمری صفات ، تمام اندوہناک واقعات ، یعنی فسادات ، لوٹ کھسوٹ ، چھینا جھپٹی ظلم و تشد اور قتل عام کی وادا تیں ان کے نام منسوب کی جاتی ہیں ۔ اُن کی مثبت خصوصیات اور جد و جہد آزادی میں ان کی خدمات کو یکسر نظر انداز کر دیا جاتا ہے۔ ان کی شبیہ کو بگاڑا اور ان کی تقریروں کو غلط معنی پہنائے جاتے ہیں نہ صرف ہندوستان میں بلکہ پاکستان میں بھی ان کو بنیاد پرست اور مذہبی حکومت قائم کرنے والا کبکر بدنام کیا جاتا ہے ہندوستان اور پاکستان کے مورخین جناح ، ان کی زندگی، سیاست اور پالیسیوں کو جان بوجھ کر چھپاتے ہیں ۔ سچائی یہ کہ جناح اپنی سیاسی زندگی کی ابتدا ہی سے غیر ملکی تسلط کے کٹر دشمن تھے۔ وہ وطن پرست تھے، سیکولر تھے ، ہندو مسلم اتحاد کے علمبردار تھے ، اور حصول آزادی کے لئے قانونی و دستوری ذرائع میں یقین رکھتے تھے اپنی زندگی کا چالیس سال سے زیادہ عرصہ اُنہوں نے متحدہ ہندوستان حاصل کرنے کی لڑائی میں گزارا۔ طویل عرصہ تک وہ تقسیم کو روکتے رہے پہلی گول میز کانفرنس میں انہوں نے برما کی ہندوستان سے علیحدگی کے خلاف آواز بلند کی تھی مگر کچھ ہی سال بعد اُنہوں نے مسلمانوں کے لئے ایک علاحدہ ریاست کی مانگ کی۔

(1) اس تبدیلی کے لئے کون ذمہ دار تھا ؟

اُن کی اپنی خواہش یا بے وفائیاں؟

برطانوی سامراجی طاقتیں یا کانگریسی؟

یا حالات و واقعات کے وہ شکار ہوئے؟

(۲)  کیا وہ واقعی پاکستان بنانا چاہتے تھے یا یہ سودے بازی کی حکمت عملی تھی ؟

(۳) کیا وہ اپنے خود ساختہ پاکستان میں خوش تھے؟

یہ کتاب سیکولر اور وطن پرست جناح " جد و جہد آزادی میں جناح کے رول کے گر دینی معھوں پر کئی سوال اٹھاتی ہے اور ان کے کئی ایسے پہلؤوں کو اجاگر کرتی ہے جن کو دونوں طرف دبا دیا گیا ہے۔

View full details