Oltin evor | Erkin Vohid | انصارالدین ابراہمیوف | ایرکین وحید | طلائی دیوار
Oltin evor | Erkin Vohid | انصارالدین ابراہمیوف | ایرکین وحید | طلائی دیوار
Couldn't load pickup availability
مئولف کے متعلق چند الفاظ
ہر قوم کا اپنا ایسا نمائندہ ہوتا ہے جس کا نام فخر اور ناز سے لیا جاتا ہے۔ ہمارے شاعر ارکین وحید ایسے انسانوں میں سے ہیں۔ از بیکستان میں ان کا نام نہایت احترام اور عزت سے لیا جاتا ہے۔ لوگ ان کے اشعار سنا کر آپ کو بھی اپنی حیرت میں شامل کر لیتے ہیں۔ اگر ہم یہ کہیں کہ از بیکستان ٹی وی اور ریڈیو پر روزانہ ان کی غزلوں پر مبنی کوئی نہ کوئی گیت آتا ہے، تو کوئی حیرانی والی بات نہیں۔
از بیکستان میں ایسا گھر شاید ہی ملے جہاں ارکین وحید کی کتابیں نہ ملیں۔ وہ ایک معروف شاعر، مضمون نویس ہونے کے ساتھ ساتھ ایک مشہور ڈرامہ نگار بھی ہیں۔ ان کا لکھا کامیڈی ڈرامہ ، طلائی دیوار، تمیں سال سے مسلسل اسٹیج پر کھیلا اور از بیکستان والوں میں نہی مزاح تقسیم کرتا ؟رہا ہے۔
اس بڑے تخلیق کار اور معروف تاجی کارکن (وه از بیکستان پارلیمنٹ کے چیئرمین کمیٹی برائے بین الاقوامی تعلقات بھی ہیں) ارکین وحید کی 60 ویں سالگرہ کے موقعہ پر ان کے کامیڈی ڈرامہ کا میرے قریبی دوست انصار الدین ابراھیم کے ہاتھوں ترجمہ ہونا اور از بیک ادب کے بڑے دوست جناب طاہر اسلم گورا کے اشاعت گھر سے کتاب کی صورت میں شائع ہونا۔ پاک از بیک ادبی تعلقات میں ایک اہم باب بنے گا۔ امید ہے کہ یہ کتاب پاکستانی دوست جو ہنسی مزاح کے قدر دان ہیں، پسند کریں گے۔
دادا خان نوری
از بیک ادیب
تاشقند 18 نومبر 1996ء