Skip to product information
1 of 1

ڈاکٹر سلیم اختر | Dr Saleem Akhtar | Fun Aur Shkasiyat | ڈاکٹر طاہر تونسوی

ڈاکٹر سلیم اختر | Dr Saleem Akhtar | Fun Aur Shkasiyat | ڈاکٹر طاہر تونسوی

Regular price Rs.700.00 PKR
Regular price Rs.1,000.00 PKR Sale price Rs.700.00 PKR
Sale Sold out
Shipping calculated at checkout.

پیش لفظ

۱۹۸۵ء میں ڈاکٹر سلیم اختر کے فن اور شخصیت پر میری کتاب ہمسفر بگولوں کا " شائع ہوئی تو ایک خاص ادبی گروہ نے اس کی مخالفت کرتے ہوئے اس کے خلاف بہت لکھا البتہ بہت سے دانشور اور ادیب ایسے بھی تھے جنہوں نے میری اس کاوش کی داد دی اور اپنی تحریروں میں اسے شخصی و فنی اعتراف کی ایک خوبصورت روایت قرار دیا۔ جہاں تک شخصیات کے بارے میں کتابوں کا تعلق ہے تو بالعموم ایسی کتابیں خود ہی چھاپی جاتی ہیں اور اپنی پبلسٹی کے لئے ادیبوں اور شاعروں میں مفت بانٹ دی جاتی ہیں مگر میری کتاب " ہمسفر یگولوں کا معاملہ اس کے برعکس تھا۔ اسے معروف ناشر نیاز احمد صاحب نے سنگ میل پبلی کیشنز کی طرف سے بڑے اہتمام کے ساتھ شائع کیا اور نمازنہ ہونے کے باوجود کتاب بہت جلد فروخت ہو گئی یعنی مفت تقسیم کرنے کی نوبت نہ آئی۔ "ہمسفر بگولوں کا " کے بارے میں نامور محقق اور شاعر جناب مشفق خواجہ نے مجھے لکھا:

آج ہی صہبا لکھنوی کے ذریعے آپ کی کتاب ملی اس عنایت کے لئے شکر گزار ہوں ۔ یہ ڈاکٹر سلیم اختر کا حق تھا جو آپ نے ادا کر دیا۔ آپ خوش قسمت ہیں کہ آپ کو ڈاکٹر سلیم اختر جیسا صاحب نظر اُستاد ۔ آپ جیسے سعادت مند شاگرد کا ملنا بھی استد کی خوش قسمتی ہے آج کل استادی شاگردی کا رشتہ بے حد کمزور ہو گیا ہے۔ آپ نے ایک استاد کو اتنا شاندار خراج عقیدت پیش کرکے پرانے زمانے کی یاد تازہ کر دی جب ہماری اخلاقی قدریں زندہ تھیں " 

(مکتوب: ۲۵ اپریل ۱۹۸۶ء)

Pages 702

 

Customer Reviews

Be the first to write a review
0%
(0)
0%
(0)
0%
(0)
0%
(0)
0%
(0)
View full details