چناب کنارے | Sajjad Naeem
چناب کنارے | Sajjad Naeem
Regular price
Rs.250.00 PKR
Regular price
Rs.500.00 PKR
Sale price
Rs.250.00 PKR
Unit price
/
per
"چناب کے لوگ عاشق مزاج اور بھروسے کے قابل ہیں۔ سادگی سے زندگی گزارتے اور ایک دوسرے کے دکھ سکھ میں شرکت کرنا اپنی سماجی و معاشرتی ذمہ داری سمجھتے ہیں۔ یہاں ضعیف الاعتقادی بہت زیادہ ہے۔ پڑھا لکھا فرد بھی دانستہ ان روایات سے باہر نکلنا نہیں چاہتا۔۔"
"دریائے چناب کا پانی میٹھا ہونے کی وجہ سے لوگوں کا مزاج بھی دریا جیسا ہے۔ ان کی دریا سے گہری عقیدت ہے۔ وہ دریا کو اپنا پڑوسی، پیر اور پیغمبر کہتے ہیں۔ ان کے نزدیک یہ پالنہار اور روزی رساں ہے۔ اکثر رسومات کا تعلق بھی دریا سے ہے۔ منتیں تک دریا پہ جا کر مانگی جاتی ہیں اور پوری ہونے پر خیرات میں سب سے پہلے دریا کو اس کا حصہ دیا جاتا ہے۔۔"
"دریا کے حوالے سے لوگوں کا عقیدہ ہے کہ دریا ہی ان کا منصف ہے۔ وہی فیصلے کرتا ہے اور انصاف کا معتبر حوالہ ہے۔ دریا کے باسی سیلاب کے دنوں میں بھی دریا کو چھوڑ کر نہیں جاتے بلکہ دریا کے اتار کا انتظار کرتے ہیں۔۔ان کے نزدیک دریا حضرت خضر کی جاگیر ہے۔۔"
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دریائے چناب کے کنارے آباد بستیوں، دیہاتوں اور چھوٹے شہروں کی تاریخ، تہذیب و ثقافت اور لوک ادب کے دلچسپ مشمولات پر مبنی ڈاکٹر سجاد نعیم صاحب کی کتاب 'چناب کنارے'۔
ناشر: فکشن ہاؤس لاہور. 2021
Thanks Dr. Sajjad Naeem Sahib.