ٹی ٹاک | کالم | طلعت عباس خان | Tea Tak | Talat Abbas Khan
ٹی ٹاک | کالم | طلعت عباس خان | Tea Tak | Talat Abbas Khan
طلعت عباس خان پاکستان کی اعلیٰ عدلیہ کے ماہر قانون دان ہیں۔ ایک قانون دان جب حالات حاضرہ پر اپنی معلوماتی گرفت کو مضبوط کرتا ہے تو لامحالہ وہ معاشرے کی کج روی کو قانون کے مطابق پر کھتا ہے تو اس کا دل کڑھتا ہے۔ اس کی نوک قلم پر مثبت سوچ کے بلبلے الفاظ کی شکل میں بنتے اور اُبھرتے ہیں۔ انہی لفظی بلبلوں سے کئی تحاریر جنم لیتی ہیں اور صفحہ قرطاس پر رقم ہونا شروع ہو جاتی ہیں۔ جسے پڑھنے والا ایک کالم ، ایک مضمون یا ایک تحریر کی شکل میں پڑھتا ہے ، مگر وہ کروڑہا جہان موجود میں دنیائے انسانیت کے دل و دماغ پر جذبات اور احساسات کی شکل میں نقش ہو کر رہ جاتے ہیں۔ اسی احساس اور نقش سے معاشروں کی سمت مقرر ہوتی ہے۔ ایک کالم ، ایک تحریر، حالات حاضرہ کی خبر بھی دیتی ہے اور انسانی رویوں سے بھی آگہی بخشتی ہے۔ طلعت عباس خان انہی انسانی رویوں اور ان میں پائی جانے والی معاشرتی بے راہ روی اور قانونی بے راہ رویوں کو قانونی کو کسوٹی پر پرکھی گئی تحریروں کے موجد ہیں۔ ان کا تعلق ضلع راولپنڈی کی تحصیل گوجر خان کے مشہور قصبے بھائی خان سے ہے۔ یہی وجہ ہے کہ انہوں نے ہمیشہ اپنی جنم بھومی سے تعلق رکھنے والے دوستوں کو دل و جان سے اہمیت دی۔ ان سے ملاقات پر ان کے چہرے پر عیاں انبساط قلب دیدنی ہوتا ہے۔ ہمیں فخر ہے آپ قانونی رہنمائی کے ساتھ ساتھ ٹی ٹاک" کے عنوان سے طویل مدت سے نوائے وقت ایسے کثیر الاشاعت روزنامے میں اپنا کالم لکھ رہے ہیں ۔ جس سے ندرت، جدت اور دل میں گھر کرنے والے جملے مترسم کرتے ہیں اور کرتے رہیں۔
حکیم عبد الرؤف کیانی
کالم نگار / ناول و افسانہ نگار
ISBN 9786273002125
Pages 191