Skip to product information
1 of 1

صحرا سمندر اور میں Sahara Samundr Aur Mein Mula Bakhsh Chandio

صحرا سمندر اور میں Sahara Samundr Aur Mein Mula Bakhsh Chandio

Regular price Rs.900.00 PKR
Regular price Rs.1,200.00 PKR Sale price Rs.900.00 PKR
Sale Sold out
Shipping calculated at checkout.
Quantity

150 in stock

آپ کے ذہن میں یقینا میری اس کتاب کو لے کر یہ سوال ابھرتا ہو گا کہ میں نے اس کتاب کا نام "صحراء سمندر اور میں کیوں رکھا؟ عرض یہ ہے کہ صحرا کی وسعت اور پر اسراریت نے ہمیشہ مجھے متاثر کیا ہے۔ صحرا بھی قدرت کے بے پناہ حسن کی نشانیوں سے بھرا ہوا ہے۔ صحرا کے ویرانے میں بھی عجیب کشش ہے۔ صحرا میں رہنے والے محبت ، سچائی اور سادگی سے چپکتے ہوئے انسان ہیں۔

سمندر بھی وسیع، گہرا اور پر اسرار ہے ، سمندر بھی زمین کی کشش کا قیدی ہے، اس لیے کئی میل سفر کر کے پھر کنارے کی طرف لوٹ آتا ہے۔ مجھے لہروں اور کناروں کا رشتہ اچھا لگتا ہے۔ یہ ملتے ہیں، جدا ہو جاتے ہیں، پھر ملتے ہیں؟ ان کا ملنا اور جدا ہونا ان کے تعلق اور محبت کو لازوال بنا دیتا ہے۔ کچھ دوست پر اسراریت کو انتہائی خوفناک تصور کرتے ہیں۔ ایک دن سندھ کے بے باک اور باکمال ادیب، ڈرامہ نویس عبد القادر جونیجو سمندر کے کنارے ہمارے ساتھ بیٹھے تھے۔ اچانک انہوں نے مجھے ہاتھ سے پکڑ کر ایک طرف جا کر بٹھا دیا اور کہنے لگے: " چانڈیو صاحب ! سمندر پر اتنا غور مت کرو، اس نے کتنوں کے ہوش اڑا دیے ہیں “۔

کتاب کے نام میں تیسر الفظ " میں " یعنی ابنِ آدم ہے۔ انسان بذات خود صحرا اور سمندر سے کہیں زیادہ گہرا اور پر اسرار ہے۔ انسان جس کے لیے مالک کا ئنات کا فرمان ہے کہ ”جس نے ایک انسان کی جان بچائی، گویا اس نے پوری انسانیت کو بچالیا" ۔ یہی وجہ ہے کہ میں اکثر صدالگاتارہتا ہوں کہ انسان کی قدر کرو، انسان جائے گا تو پھر لوٹ کر نہیں آئے گا۔ ایسی صورت پھر دوبارہ نہیں دیکھی جاسکے گی۔

ڈھونڈو گے اگر ملکوں ملکوں، ملنے کے نہیں نایاب ہیں ہم

لاریب ! انسان بار بار جنم لے کر انسان پر ہی تحقیق کرے گا، لیکن ہر بار اس کی تحقیق نامکمل ہی رہ جائے گی۔ صحرا اور سمندر مجھ پر جادو کرتے ہیں۔ سمندر کی گہرائی اور صحرا کی حیران کن وسعت مجھے محبت میں مبتلا کر کے اپنی طرف کھینچتی ہے۔ اس لیے بار بار صحرا جانے کی طلب ہوتی ہے۔ اور پھر بے انت گہرا، حد کمال کا وسیع، زمین و آسمان کے رازوں میں سے ایک حیرت انگیز راز ” میں “ یعنی انسان، جو کہ ایک راز ہے ، ایک خیال ہے۔

میں تاں اک خیال ہاں، جا ملاں نال خیال دے

میں سندھی اور اردو زبان کے نامور شاعر ، کالم نگار اور صحافی علی زاہد کا تہہ دل سے مشکور ہوں، جنہوں نے نہ صرف اس کتاب کا دیباچہ تحریر کیا، بلکہ اس کے موضوعات کے انتخاب سے لے کر کتاب کی ترتیب، املا کی در سنگی اور ایڈ ٹینگ کے تمام مراحل میں میری مخلصانہ رہنمائی بھی کی۔

مولا بخش چانڈیو

Pages232

Buy this Bundle

صحرا سمندر اور میں Sahara Samundr Aur Mein Mula Bakhsh Chandio
+
چی گویرا کی ڈائری | The Diary of Che Guevara | Che Guevara
+
داس کیپیٹل | Das Capital | Karl Marx
Total price:
View full details