Skip to product information
1 of 1

سر بازار می رقصم | خودنوشت | ڈاکٹر محمد حسن

سر بازار می رقصم | خودنوشت | ڈاکٹر محمد حسن

Regular price Rs.600.00 PKR
Regular price Rs.1,000.00 PKR Sale price Rs.600.00 PKR
Sale Sold out
Shipping calculated at checkout.
سر بازار می رقصم | خودنوشت | ڈاکٹر محمد حسن
صفحات 487
اشاعت : 2022
ڈاکٹر محمد حسن کی یہ خود نوشت صرف اُن کی جنسی فتوحات کی داستان نہیں ہے۔ اس میں بیسویں صدی کے تاریخی واقعات کمیونسٹ تحریک کی توسیع تحریک آزادی اور قیام پاکستان، فرقہ وارانہ فسادات، آزاد ہندوستان میں اردو کا مقدمہ، سیکولر ازم کے زیر سایہ پروان چڑھنے والی اُردو دشمنی، کمیونسٹ پارٹیوں کے پروگراموں کی محدودیت اور جامعات میں گروپ بندیوں کی تفصیلات بھی درج ہیں۔
یہ بھی جگ ظاہر ہے کہ ڈاکٹر محمد حسن کی خانگی زندگی کافی تلخ تھی، تاہم انھوں نے اپنے ادب دشمن اطراف میں بھی اتنے بڑے کارنامے انجام دیئے ، بالخصوص جواہر لعل نہرو یو نیورسٹی کے سنٹر آف انڈین لنگویجز کے نصابات میں ادبی سماجیات اور احتجاجی ادب کے مطالعے کی روایت قائم کرنا اور تحقیقی مقالات میں ادبی، سیاسی و تہذیبی پس منظر شامل کر کے ادب پاروں کو پرکھنے کے طریق کار کی ترویج ڈاکٹر محمد حسن کے مستقبل شناس ذہن کی پیداوار تھے۔ اُن کا مجلہ عصری ادب اپنی ایک منفرد اور بے باک شناخت رکھتا تھا۔
زیر نظر خود نوشت سر بازار می رقصم کی تصنیف راز داری کے ماحول میں بغیر کسی ترتیب کے ممکن ہوئی اور ڈاکٹر محمد حسن نے اپنے ایک شاگرد کو اس شرط پر مسودہ سونپا تھا کہ اس کو ان کی وفات کے دس برس بعد منظر عام پر لایا جائے۔ لیکن نہ جانے کیسے یہ مسودہ ایک شاطر وکیل کے ہاتھوں براستہ لندن، کناڈا پہنچ گیا۔ سعی بسیار کے بعد مرحوم کے قریبی شاگرد پر وفیسر عظیم الشان صدیقی کی کوششوں سے یہ مسودہ بر آمد ہوا اور چند ترقی پسند دوستوں کے ذریعے بحفاظت فکشن ہاؤس لاہور پہنچایا گیا۔
امید کی جاتی ہے کہ اپنی راست گوئی اور تجزیاتی معروضیت کے لحاظ سے سر بازاری رقصم ، اُردو میں سوانحی ادب کا نیا سنگ میل ثابت ہوگی۔
ڈاکٹر قاضی عابد
View full details