Skip to product information
1 of 1

دیپ جلتے رہے | Dip Jaltay Rahay

دیپ جلتے رہے | Dip Jaltay Rahay

Regular price Rs.500.00 PKR
Regular price Rs.1,000.00 PKR Sale price Rs.500.00 PKR
Sale Sold out
Shipping calculated at checkout.

دیپ جلتے رہے۔۔۔

عفت نوید کی آپ بیتی ہے ، انداز تحریر ایسا ہے کہ لگتا ہے حالات بیان نہیں ہوئے ، خود پہ گزرے ہیں ۔۔۔
دیپ جلتے رہے ۔۔۔
کتاب پڑھتے ہوئے مجھےیوں لگا جیسے عفت میرے سامنے بیٹھی مجھے پڑھ رہی ہے۔۔۔مجھے لکھ رہی ہے۔میرے اندر بیٹھی میرے احساسات کی کرچیاں چن رہی ہے۔
جب کوئی یاد دلاتا ہے تو یاد آتا ہے ۔کہ یہ دکھ تو میرا بھی ہے۔یہ سب تو میں بھی جی رہی ہوں ۔یہ میری آپ بیتی ہے ۔ان تمام خواتین کی کہانی ہے ۔جنہیں خود کو مضبوط ثابت کرنے کیلئے سارے رشتوں کا بوجھ اٹھانا پڑتا ہے ۔
۔عفت اور نوید کا ساتھ جنون اور محبت کا ساتھ تھا۔۔۔سو خوب نبھی۔۔۔کہ محبت جنون جیسی وارفتگی مانگتی ہے۔۔۔
یہ کتاب ان سب لمحوں کی گواہ ہے۔۔۔ جب۔۔۔محبت نے جنوں کو۔۔۔۔دیکھ کر آنکھیں بھینچ لیں ہوں گی۔۔۔۔پھر آنکھیں کھلنے پہ محبت۔۔۔مضبوطی سے قدم جمائے کھڑی ملی ہو گی۔۔۔۔
جس محبت پہ اسے یقین تھا۔۔۔اس کیلئے اس نے برسوں ایک دھن پہ رقص کیا۔۔۔اور جب رقص تھما تو میری طرح اس کی کائنات خالی نہیں تھی۔
میں آج بھی حالات کی تھاپ پہ دھمال ڈال رہی ہوں ۔جانتی ہوں، ہوگا کچھ بھی نہیں ۔۔۔
لیکن کچھ نہ ہو کر بھی ۔۔۔دو طرفہ محبت ثمربار تو ہوتی ہے ۔۔۔۔
عفت نوید نے تو پھر بھی لکھنے کی ہمت کرلی۔میں شاید ایسا نہ کر پاؤں کہ مجھے آئینہ بچانا ہے ۔رشتے کی دراڑ جڑ بھی جائے تو شکستگی کا نشان نہیں جاتا ۔۔
عفت بہت کمال کی ہیں ۔خود کو توڑ کر بھی سارا منظر جوڑے رکھا ۔
کل عفت نوید کی سالگرہ تھی۔۔آج بھی ان کے چہرے پہ زندگی اور محبت دونوں کو فتح کر لینے کا فخر ہے۔۔۔۔دعا ہے۔۔۔یہ فخر زندگی کے آخری لمحے تک اس کے ساتھ رہے۔۔۔۔
View full details