Skip to product information
1 of 2

اکیسویں صدی کے اردو افسانوں کے فلسفیانہ پہلو | Hakeem Adbul Rauf Kiyani | 21 Sadi Mein Urdu Afsanao

اکیسویں صدی کے اردو افسانوں کے فلسفیانہ پہلو | Hakeem Adbul Rauf Kiyani | 21 Sadi Mein Urdu Afsanao

Regular price Rs.700.00 PKR
Regular price Rs.1,000.00 PKR Sale price Rs.700.00 PKR
Sale Sold out
Shipping calculated at checkout.

زیر نظر مقالہ جو آپ کے سامنے کتابی شکل میں موجود ہے ، زیست کے دھندلکے دائروں میں ٹیڑھی اور ترچھی لکیروں سے نئے دائروں اور زاویے بنا کر افسانے کو فلسفیانہ فکر کے زنداں میں مقید کرنے کے سعی کی گئی۔ اکیسوی صدی کے افسانے کی فلسفیانہ فکر کی وسعت اور حقیقت کو اجاگر کرنے کی سعی میں محنت اور تھکن کے احساس کے ساتھ سرشاری اور شکر بجالانے کے تمام تر احساسات میں جو فرحت و انبساط کی خوشبو شامل ہے ۔ وہ خدائے بزرگ و برتر کی عنایت ہے جس نے کائنات کے چہار سو لگن اور تعبیر کی حقیقت میں بدلنے کا فکری طریقہ رائج کیا ہے۔

موضوع کا انتخاب اور مقالے کی تسوید اور ترتیب و تنظیم تک میرے نگر ان ڈاکٹر نثار ترابی کی توجہ اور رہنمائی میرے لیے حوصلہ افزار ہی ہے۔ استاد محترم جناب ڈاکٹر شیر علی کا بے حد ممنون احسان ہوں جن کی طرف سے ہر لمحہ تحسین میرا اعزاز ہے ۔ متعدد حوالہ جاتی و تنقیدی مواد کی دستیابی اپنی ذاتی قدیمی لائبریری کے باعث ممکن ہوا۔

قدیم ادبی رسائل، تنقیدی کتب اور افسانوی ادوار کے رجحانات کے متعلق کتب نگران مقالہ ڈاکٹر نثار ترابی نے مہیا کیں۔ اس کے ساتھ ساتھ فکشن ہاؤس ' لاہور کے روح رواں پیارے دوست ریاض ظہور نے میری خواہش پر دن رات ایک کر کے لاہور سے کئی پبلشرز سے کتب کی دستیابی ممکن بنائی۔ اور مزید کتب کی فراہمی کے لیے لمحہ بہ لمحہ خبری گیری کرتے رہے۔ عبد الجبار اور ان کی زوجہ محترمہ مائدہ جبار کا بھی ممنون ہوں جنہوں نے مقالے کی کمپوزنگ میں اپنی آنکھوں کو مقالے کی ترچھی ٹیڑھی لکیروں کو سمجھنے کے لیے پیوست کیے رکھا۔ دوران کمپوزنگ غلطیوں کے امکانات کو حیران کن حد تک کم رکھا اور بر وقت کو " قبل از وقت سے سرشار کیا۔

اور روح کے اندر بستے ان دوستوں کا بھی ممنون ہوں جنہوں نے زبانی حوصلہ افزائی کی اور شاباش سے نوازا جس سے میرے حوصلے میں مزید قوت پیدا ہوئی۔

عبد الرؤف

Pages 224

Customer Reviews

Be the first to write a review
0%
(0)
0%
(0)
0%
(0)
0%
(0)
0%
(0)
View full details