Skip to product information
1 of 3

انقلابی سیاسی نظریات Inqalabi Siyasi Nazriyat Khurshid Jawad

انقلابی سیاسی نظریات Inqalabi Siyasi Nazriyat Khurshid Jawad

Regular price Rs.800.00 PKR
Regular price Rs.1,000.00 PKR Sale price Rs.800.00 PKR
Sale Sold out
Shipping calculated at checkout.
Quantity

Out of stock

مصنف: خورشید جاوید
سماجی نظام کے قیام کے وقت سے ہی انقلاب اور تبدیلی کی خواہش نے مظلوم و محکوم انسانوں کے دلوں میں جنم لے لیا۔ اسی لئے مفکرین‘ دانشوروں اور سیاسی کارکنوں کے درمیان انقلاب کی نوعیت اور تبدیلی کے طریقہ کار پر بحث و مباحثہ جاری رہا۔
انقلاب فرانس کے بعد سماج میں تبدیلی کی نوعیت پر بحث و مباحثے اور پمفلٹ بازی نے ریاست‘ معیشت‘ طبقات اور سیاسی جماعتوں کے بارے میں مختلف نظریات و تصورات تشکیل دیئے۔ ان نظریات کی باہمی آویزش نے دور حاضر میں جمہوریت اور سماجی فلاح و بہبود کے تسلیم شدہ افکار کی تکمیل میں اہم کردار انجام دیا۔ یہ کتاب انہی نظریات اور انکے نظریہ سازوں کے حالات زندگی پر روشنی ڈالتی ہے۔ انارکسزم‘ مارکسزم‘ سوشل ازم‘ کمیونزم‘ قانون کی حکمرانی جیسے فلسفوں کے آغاز و ترقی پر مکمل معلومات دیتی ہے۔کتاب میں وسط انیسویں صدی سے شروع ہو کر پہلی جنگ عظیم کے خاتمے تک کے مفکرین و قائدین شامل ہیں کیونکہ یہی وہ عہد تھا جس کے دوران تشکیل پائے سیاسی نظریات آج بھی سیاست و معیشت اور انقلابی جدوجہد کو متاثر کرتے ہیں۔
عہد حاضر میں ہمارے ملک میں انقلاب اور تبدیلی کا نعرہ گونج رہا ہے‘ نت نئے گروہ سماجی طاقت حاصل کرنے کیلئے سرگرم عمل ہیں‘ بین الاقوامی سطح پر نئی صف بندیاں اور نئے توازن قائم ہو رہے ہیں۔ ان تبدیلیوں کی ماہیت سمجھنے میں یہ کتاب مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔

View full details