{"product_id":"انقلابی-سیاسی-نظریات-inqalabi-siaysat-nazriyat-two-vol-khurshed-javed","title":"انقلابی سیاسی نظریات Inqalabi Siaysat Nazriyat (Two Vol.) Khurshed Javed","description":"\u003cp class=\"MsoNormal\" align=\"right\" style=\"text-align: right;\"\u003e\u003cspan lang=\"AR-SA\" dir=\"RTL\" style=\"font-size: 14.0pt; line-height: 107%; font-family: 'Jameel Noori Nastaleeq';\"\u003eمصنف: خورشید جاوید\u003c\/span\u003e\u003cspan style=\"font-size: 14.0pt; line-height: 107%; font-family: 'Jameel Noori Nastaleeq';\"\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan lang=\"AR-SA\" dir=\"RTL\"\u003eسماجی نظام کے قیام کے وقت سے ہی انقلاب اور تبدیلی کی خواہش نے مظلوم و محکوم انسانوں کے دلوں میں جنم لے لیا۔ اسی لئے مفکرین‘ دانشوروں اور سیاسی کارکنوں کے درمیان انقلاب کی نوعیت اور تبدیلی کے طریقہ کار پر بحث و مباحثہ جاری رہا۔\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan lang=\"AR-SA\" dir=\"RTL\"\u003eانقلاب فرانس کے بعد سماج میں تبدیلی کی نوعیت پر بحث و مباحثے اور پمفلٹ بازی نے ریاست‘ معیشت‘ طبقات اور سیاسی جماعتوں کے بارے میں مختلف نظریات و تصورات تشکیل دیئے۔ ان نظریات کی باہمی آویزش نے دور حاضر میں جمہوریت اور سماجی فلاح و بہبود کے تسلیم شدہ افکار کی تکمیل میں اہم کردار انجام دیا۔ یہ کتاب انہی نظریات اور انکے نظریہ سازوں کے حالات زندگی پر روشنی ڈالتی ہے۔ انارکسزم‘ مارکسزم‘ سوشل ازم‘ کمیونزم‘ قانون کی حکمرانی جیسے فلسفوں کے آغاز و ترقی پر مکمل معلومات دیتی ہے۔کتاب میں وسط انیسویں صدی سے شروع ہو کر پہلی جنگ عظیم کے خاتمے تک کے مفکرین و قائدین شامل ہیں کیونکہ یہی وہ عہد تھا جس کے دوران تشکیل پائے سیاسی نظریات آج بھی سیاست و معیشت اور انقلابی جدوجہد کو متاثر کرتے ہیں۔\u003c\/span\u003e\u003cbr\u003e\u003cspan lang=\"AR-SA\" dir=\"RTL\"\u003eعہد حاضر میں ہمارے ملک میں انقلاب اور تبدیلی کا نعرہ گونج رہا ہے‘ نت نئے گروہ سماجی طاقت حاصل کرنے کیلئے سرگرم عمل ہیں‘ بین الاقوامی سطح پر نئی صف بندیاں اور نئے توازن قائم ہو رہے ہیں۔ ان تبدیلیوں کی ماہیت سمجھنے میں یہ کتاب مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔\u003c\/span\u003e\u003c\/span\u003e\u003c\/p\u003e\n\u003cp\u003e \u003c\/p\u003e\n\u003cp class=\"MsoNormal\" align=\"right\" style=\"text-align: right;\"\u003e\u003cspan lang=\"AR-SA\" dir=\"RTL\" style=\"font-size: 9.0pt; line-height: 115%; font-family: 'Noto Nastaliq Urdu',sans-serif;\"\u003eترقی یافتہ ممالک سمیت تمام ریاستوں کے امور طرز حکمرانی گھمبیر ہوتے جا رہے ۔ ہے ہیں۔ بنیادی مسئلہ یہ ہے کہ ریاستی اخراجات کی ادائیگی عوام کے استحصال سے ہوتی ہے۔ حکومت کا نظام جیسے بھی ہو، روز افزوں بڑھتے انتظامی و معاشی ترقی کیلئے اخراجات کی فراہمی صرف نیکسوں سے نا ممکن ہو گئی ہے۔ مجبورا تعلیم، صحت، تفریح، پبلک ٹرانسپورٹ حتی کہ سیکورٹی تک کے شعبے سرمایہ داروں کے حوالے کر دیئے گئے ہیں۔ جن کے مد نظر صرف منافع کا حصول ہے اس لئے متوسط اور غریب طبقوں کی زندگی کا زیادہ وقت تعلیم صحت، تفریح کے اخراجات پورے کرنے میں گزر جاتا ہے۔ یہ تضاد معاشرتی بے چینی اور انتشار میں اضافہ کرتا رہے گا کبھی تھے گا نہیں ، جب تک ایک نیا معاشرہ تشکیل نہیں دیا جائے گا۔ اس نئے معاشرے کے خدو خال کا تصور کرنے کیلئے ان فلسفیوں کا مطالعہ ضروری ہے جنہوں نے سماجی معاشی نظام کو سمجھنے کی کوشش کی۔\u003c\/span\u003e\u003cspan style=\"font-size: 9.0pt; line-height: 115%; font-family: 'Noto Nastaliq Urdu',sans-serif;\"\u003e\u003c\/span\u003e\u003c\/p\u003e\n\u003cp class=\"MsoNormal\" align=\"right\" style=\"text-align: right;\"\u003e\u003cspan lang=\"AR-SA\" dir=\"RTL\" style=\"font-size: 9.0pt; line-height: 115%; font-family: 'Noto Nastaliq Urdu',sans-serif;\"\u003eاس کتاب میں شامل ہر فلسفی نے اپنے تاریخی حالات ملکی سیاست کے تقاضوں کے مطابق سماجی حالات کی تشریح تعبیر کی۔ غربت کی وجوہات تلاش کرنے، امارت اور غربت میں فرق ختم کرنے کے نظریاتی سفر میں ایک قدم آگے بڑھایا۔ ان کے افکار کا مطالعہ ممکن ہے، ہمیں خود اپنا نقطہ نظر بنانے میں مدد دے سکے۔\u003c\/span\u003e\u003cspan style=\"font-size: 9.0pt; line-height: 115%; font-family: 'Noto Nastaliq Urdu',sans-serif;\"\u003e\u003c\/span\u003e\u003c\/p\u003e","brand":"Fiction House","offers":[{"title":"Default Title","offer_id":49262766948581,"sku":null,"price":1500.0,"currency_code":"PKR","in_stock":false}],"thumbnail_url":"\/\/cdn.shopify.com\/s\/files\/1\/0660\/7552\/5349\/files\/Two_Vol..png?v=1779621196","url":"https:\/\/fictionhouselahore.com\/products\/%d8%a7%d9%86%d9%82%d9%84%d8%a7%d8%a8%db%8c-%d8%b3%db%8c%d8%a7%d8%b3%db%8c-%d9%86%d8%b8%d8%b1%db%8c%d8%a7%d8%aa-inqalabi-siaysat-nazriyat-two-vol-khurshed-javed","provider":"FICTION HOUSE","version":"1.0","type":"link"}