Skip to product information
1 of 1

Ruweidad-e-Jaan رویدادِ جاں (آپ بیتی)

Ruweidad-e-Jaan رویدادِ جاں (آپ بیتی)

Regular price Rs.1,000.00 PKR
Regular price Rs.1,500.00 PKR Sale price Rs.1,000.00 PKR
Sale Sold out
Shipping calculated at checkout.
Quantity

میری یہ تحریر مکمل طور پر مبنی بر حقائق ہے۔ جیسے اچھے لوگوں کو اللہ رب العزت جلد اپنے پاس بلا لیتے ہیں، ویسے ہی اس داستان کے کچھ اہم کردار، بہت پیارے ، ہمدرد اور مہربان لوگ جو ، مکر و فریب کی اس دنیا کو ہمیشہ کے لیے چھوڑ کر جا چکے ہیں۔ مگر اس داستان کے بیشتر منفی کردار آج بھی فرائض سے غفلت ، بد دیانتی اور ظلم و جبر کی غلاظتیں اپنے اندر سمیٹے، چمکتی دمکتی اچکنوں اور وردیوں کے اندر مچھے، اپنی اپنی جگہ براجمان ہیں۔

میں چاہتا تو ہوں کہ نام و مقام کی تبدیلی کے بغیر سب لکھ ڈالوں ، مگر ایسی صورت میں یہ کتاب آپ تک پہنچ نہیں پائے گی، اور یہ بھی ہو سکتا ہے کہ چند گھنٹوں میں مجھے اُٹھا لیا جائے۔ اب جبکہ میری عمر اٹھتر سال ہے، مجھے ڈر ہے کہ اگر میں اُٹھا لیا گیا تو واپس نہیں آپاؤں گا۔

میرے علم میں تو چند لوگ ہیں، حالانکہ معاشرہ ایسے لوگوں سے آٹا پڑا ہے۔ کوئی بھی حکومت ایسے لوگوں کو تلاش نہیں کر پاتی۔ ابھی تک تو کچے کے ڈاکو ہی قابو میں نہیں آرہے تھے کہ پکے کے ڈاکو ان سے بھی زیادہ خطرناک ثابت ہو رہے ہیں۔ انسانی اسمگلنگ ، چوریاں ، ڈاکے ، زمینوں اور پلاٹوں کے فراڈ، ناجائز قبضے ، اور منشیات کی کھلے عام تجارت جیسی ان گنت خرابیاں ہیں۔ کس کس کا ذکر کریں ؟ شریف مظلوم اور بے بس ہم وطن کسی ایسے مسیحا کا راستہ دیکھ رہے ہیں جس کے دل میں قوم کا درد اور وطن کی محبت جیسی طاقت بھی ہو جو معاشرے کی ان پیچیدہ اور دائمی امراض کا ازالہ کر سکے۔ انشاء اللہ کوئی نہ کوئی تو ایسا آئے گا۔

ہے افق سے ایک سنگ آفتاب آنے کی دیر

ٹوٹ  کر  مانند آئینہ بکھر جائے  گی  رات

ہے افق سے ایک سنگ آفتاب آنے کی دیر ٹوٹ کر مانند آئینہ بکھر جائے گی رات نام اور مقام بدل کر ان واقعات کو لکھنا بھی خطرے سے خالی نہیں ہے۔ لیکن معاشرے کا ایک ذمے دار فرد اور ایک مصنف ہوتے ہوئے حقائق کو بیان کرنا بھی لازم ہے جس کیلئے مجھے ہے حکم اذاں لا الہ انا الله

غضنفر شیخ

View full details