Lakeer Gorish لکیر
Lakeer Gorish لکیر
Couldn't load pickup availability
150 in stock
کبھی کبھی ایک افسانہ محض افسانہ نہیں ہوتا بلکہ انسانیت کا پوسٹ مارٹم ہوتا ہے۔
سہائے بھی ایسا ہی ایک افسانہ ہے۔ منٹو نے اسے لکھا مگر شاید وہ خود بھی نہیں جانتا تھا کہ اس کے لفظ ایک دن اپنے عہد سے نکل کر آنے والی صدیوں سے سوال کریں گے۔
یہ کتاب اس افسانے کی تشریح نہیں، اس کے زخم میں اترنے کی ایک کوشش ہے۔ یہاں سہائے“ صرف ایک کردار نہیں رہتا بلکہ مذہب، قوم، سرحد ، شناخت اور نفرت کے شور میں گم ہو جانے والے انسان کا دوسرا نام بن جاتا ہے۔
یہ کتاب منٹو پر نہیں ، منٹو کے ساتھ ایک گہرا مکالمہ ہے، اُس انسان کی تلاش میں جو ہر تقسیم کے بعد لاپتا ہو جاتا ہے۔ اگر اس کتاب کو پڑھتے ہوئے آپ کو کبھی محسوس ہو کہ کٹہرے میں منٹونہیں بلکہ آپ خود کھڑے ہیں تو سمجھ لیجیے گا کہ اس کتاب نے اپنا کام کر دیا ہے۔
ممکن ہے کتاب ختم ہو جائے مگر اس کا آخری سوال آپ کے اندر دیر تک گونجتا رہے :
آخر انسان مراکب تھا؟
گورش
Buy this Bundle
