Skip to product information
1 of 4

Dastan E Inqalab Iran داستان انقلاب ایران Mehmood Talwvi

Dastan E Inqalab Iran داستان انقلاب ایران Mehmood Talwvi

Regular price Rs.1,725.00 PKR
Regular price Rs.2,500.00 PKR Sale price Rs.1,725.00 PKR
Sale Sold out
Shipping calculated at checkout.
Quantity

Out of stock

پیش لفظ

اسلامی انقلاب بے شک عالمی تاریخ کے سب سے زیادہ حیران کن اور دور حاضر کے اہم ترین واقعات میں سے ایک ہے۔ اب تک سینکڑوں کتابیں مختلف زبانوں میں اس سے متعلق لکھی جا چکی ہیں اور اس کے باوجود ابھی تک بہت سے معاملات اور ان سے متعلق جزویات پس پردہ ہیں جن کے بارے میں نہ بتایا گیا ہے اور نہ لکھا گیا ہے۔

انقلاب ایران بارے پہلی کتابیں، انقلاب کے دوران اور اس کی کامیابی کے بعد ایران سے باہر شائع ہوئیں۔ ایران کے مسائل کے خصوصی ماہرین غیر ملکی یونیورسٹیوں میں اور دیگر مصنفین اور صحافی جو انقلاب کے دوران ایران میں موجود تھے، انہوں نے انقلاب ایران سے متعلق پہلی کتابیں 1979ء میں یورپ اور امریکہ میں شائع کیں۔ اس کے بعد امریکی اور انگریزی سفیروں نے جو گزشتہ رجیم کے آخری دنوں میں پہنچے اور اس کے علاوہ کئی ملکوں کے صدور اور عہدیداروں نے لکھا اور ہر ایک نے ایرانی انقلاب کے عمل کو اپنے انداز سے دیکھا اور لکھا۔ انہوں نے انقلاب سے مربوط مسائل کو داخلی یادداشتوں یا مقالات یا گفتگوؤں کی صورت میں یا سیمیناروں کی شکل میں پیش کیا تاکہ انقلاب ایران کو دوسرے ممالک میں سمجھا جا سکے۔ انہوں نے تجزیہ اور تحلیل کے اسلوب استعمال کیے۔

اس کتاب کے مصنف نے ترجمے اور انقلاب کے بارے غیر ملکی لکھاریوں کی شائع شدہ تحریروں کو تاریک نکتوں اور تاریخ کے اہم ترین اور ناشناختہ پہلوؤں کو روشن کرنے کے لیے استعمال کیا ہے۔ ان تحریروں کے ترجموں میں فارسی میں پیش قدمی ہوئی اور پانچ اہم کتابیں انقلاب ایران سے متعلق جن کی فہرست اس کتاب کے آخر میں دی گئی ہے۔ فارسی زبان میں شائع ہوئیں اس کے بعد دوسرے لکھاری اور مترجم اور دیگر غیر ملکی لکھاریوں کی تحریروں کے تراجم بھی میدان میں آگئے ۔ جس تاریخ تک یہ کتاب اشاعت کے لیے تیار ہوئی مجموعی طور پر کوئی میں کتابیں مختلف محققوں اور مصنفوں اور غیر ملکی حکومتی عہدیداروں کی طرف سے انقلاب ایران کی کیفیت اور گزشتہ رجیم کے خاتمے کے عوامل بارے فارسی میں ترجمہ ہو کے شائع ہوئی ہیں۔

اس کے باوجود ابھی تک سو میں سے اتنی کتابیں جو پچھلے سالوں اور اسلاف انقلاب ایران کے بعد گزشتہ رجیم بارے اور انقلاب کی وجوہات، عوامل، کیفیت اور اس کے نتائج بارے ملک سے باہر شائع ہوئیں اور فارسی میں منتقل نہیں ہوئی ہیں۔ وقت گزرنے کے ساتھ ایران سے متعلق کتابیں جو اس کتاب کے آخر میں دی گئی ہیں یہ کتاب بہت سے عنوان جو شائع نہیں ہوئے ان کو بخوبی نمایاں کرتی ہے۔ اور قابل توجہ نکتہ یہ ہے کہ اس قبیل کی کتابوں کی اشاعت کا سلسلہ جو پچھلے رجیم کے خاتمے کی وجوہات و عوامل اور انقلاب ایران کے اثرات بارے میں بیرونی ممالک میں ابھی بھی جاری ہے۔ انقلاب ایران تاریخ کے اہم ترین انقلابات میں سے ایک یونیورسٹیوں کے ہزاروں لیکچروں اور تحقیقات کا موضوع بنا ہوا ہے اور بہت سے لیکچروں اور مقالات میں جو کہ ان یونیورسٹیوں میں نشر ہوئے حالیہ تاریخ کے بڑے عالمی انقلابات سے اس کا موازنہ کیا جاتا ہے۔

جبکہ سینکڑوں کتابیں اسلامی انقلاب ایران اور اس کے نتائج و اثرات بارے ملک سے باہر شائع ہوئی ہیں اور وہ کتابیں جو اس انقلاب کے دل اور مرکز میں ایرانیوں کی طرف سے لکھی گئی ہیں ، انگلیوں پر گنی جا سکتی ہیں جبکہ یہ عظیم تاریخی واقعہ اس قابل ہے کہ مختلف زاویہ ہائے نگاہ اور گوناگوں سمتوں سے اسے سمجھا جائے اس کا تجزیہ تحلیل کی جائے ۔ تاریخ اسلامی انقلاب ایران کسی ایسے فرد کو لکھنی چاہئے جو خود انقلاب کے عمل میں شامل رہا ہو اور ان حقائق سے جن سے ابھی تک صحیح۔۔۔

صفحات  784

View full details