{"product_id":"نیا-غذائی-انقلاب-new-diet-revolution-dr-atkins","title":"نیا غذائی انقلاب New Diet Revolution Dr Atkins","description":"\u003cp class=\"MsoNormal\" align=\"center\" style=\"text-align: center;\"\u003e\u003cspan lang=\"AR-SA\" dir=\"RTL\" style=\"font-size: 16.0pt; line-height: 107%; font-family: 'Jameel Noori Nastaleeq';\"\u003eپیش لفظ\u003c\/span\u003e\u003cspan style=\"font-size: 16.0pt; line-height: 107%; font-family: 'Jameel Noori Nastaleeq';\"\u003e\u003c\/span\u003e\u003c\/p\u003e\n\u003cp class=\"MsoNormal\" align=\"right\" style=\"text-align: right;\"\u003e\u003cspan lang=\"AR-SA\" dir=\"RTL\" style=\"font-size: 16.0pt; line-height: 107%; font-family: 'Jameel Noori Nastaleeq';\"\u003eیہ اس کتاب کا تازہ ترین ایڈیشن ہے جو میں نے آج سے دس سال قبل ان لوگوں کی مدد کے لیے لکھی تھی جو اپنا وزن کم کرنا اور پھر اس کمی کو ہمیشہ کے لیے برقرار رکھنا چاہتے ہیں۔ جب میں نے یہ کتاب لکھی تھی اس وقت سے لے کر آج کے دن تک میرا یہ پختہ یقین رہا ہے کہ ہمارے ملک میں موٹاپے کے مرض نے جو ایک وبائی صورت اختیار کر رکھی ہے اس کی اصل وجہ متوازن اور صحت مند غذا کے بارے میں وسیع پیمانے پر پھیلائی گئی غلط فہمیاں اور ناقص معلومات ہیں۔\u003c\/span\u003e\u003cspan style=\"font-size: 16.0pt; line-height: 107%; font-family: 'Jameel Noori Nastaleeq';\"\u003e\u003c\/span\u003e\u003c\/p\u003e\n\u003cp class=\"MsoNormal\" align=\"right\" style=\"text-align: right;\"\u003e\u003cspan lang=\"AR-SA\" dir=\"RTL\" style=\"font-size: 16.0pt; line-height: 107%; font-family: 'Jameel Noori Nastaleeq';\"\u003eاس کتاب کو عام توقعات سے بڑھ کر پذیرائی حاصل ہوئی ہے۔ اب تک اس کی فروخت دس ملین سے تجاوز کر چکی ہے۔ فروخت کا یہ ریکارڈ پچھلے پانچ سالوں میں امریکہ میں صحت اور غذا کے بارے میں لکھی گئی کتابوں کے مقابلے میں بلند ترین ہے۔ حقیقت میں فروخت کے لحاظ سے یہ کتاب ہمیشہ سے اپنے میدان میں ٹاپ پر رہی ہے۔ مجھے یقین ہے کہ ان لاکھوں افراد میں سے جو اسے پڑھ چکے ہیں ایک کثیر تعداد نے نہ صرف اس کی ہدایات پر عمل کر کے اپنے وزن میں ایک مستقل کمی حاصل کی ہے بلکہ وہ\u003c\/span\u003e\u003cspan lang=\"AR-SA\" dir=\"RTL\" style=\"font-size: 16.0pt; line-height: 107%; font-family: 'Jameel Noori Nastaleeq'; mso-bidi-language: ER;\"\u003e \u003c\/span\u003e\u003cspan lang=\"AR-SA\" dir=\"RTL\" style=\"font-size: 16.0pt; line-height: 107%; font-family: 'Jameel Noori Nastaleeq';\"\u003eاب صحت مند زندگیاں گزار رہے ہیں۔\u003c\/span\u003e\u003cspan style=\"font-size: 16.0pt; line-height: 107%; font-family: 'Jameel Noori Nastaleeq';\"\u003e\u003c\/span\u003e\u003c\/p\u003e\n\u003cp class=\"MsoNormal\" align=\"right\" style=\"text-align: right;\"\u003e\u003cspan lang=\"AR-SA\" dir=\"RTL\" style=\"font-size: 16.0pt; line-height: 107%; font-family: 'Jameel Noori Nastaleeq';\"\u003eلیکن جو ایک اہم بات اب سامنے آئی ہے وہ طبی میدان میں غذا کے بارے نظریے کی واضح تبدیلی ہے۔ اب انہو ڈائٹ ریولیوشن اپنی سویں سالگرہ ایک ایسے ماحول میں منا رہا ہے جو کہ کم کاربوہائیڈریٹس پر مشتمل غذاؤں کے لیے زیادہ سازگار ہے۔ طبی ماہرین کی آراء میں اب ان سائینٹفک شہادتوں کی جھلک نظر آنے لگی ہے جو کنٹرولڈ کاربوہائیڈریٹس غذائی فہم کی حمایت کرتی ہے۔\u003c\/span\u003e\u003cspan style=\"font-size: 16.0pt; line-height: 107%; font-family: 'Jameel Noori Nastaleeq';\"\u003e\u003c\/span\u003e\u003c\/p\u003e\n\u003cp class=\"MsoNormal\" align=\"right\" style=\"text-align: right;\"\u003e\u003cspan lang=\"AR-SA\" dir=\"RTL\" style=\"font-size: 16.0pt; line-height: 107%; font-family: 'Jameel Noori Nastaleeq';\"\u003eجب میں نے پہلی مرتبہ یہ کتاب لکھی تھی، اس وقت صحت سے متعلق ملک کی بڑی اور اہم تنظیمیں درست معلومات کے فقدان کی وجہ سے چکنائی سے بے جا طور پر خوفزدہ تھیں اور عوام بھی دل و جان سے یہ تسلیم کرتے تھے کہ کم چکنائی والی غذائیں زیادہ صحت بخش ہوتی ہیں۔\u003c\/span\u003e\u003cspan style=\"font-size: 16.0pt; line-height: 107%; font-family: 'Jameel Noori Nastaleeq';\"\u003e\u003c\/span\u003e\u003c\/p\u003e\n\u003cp class=\"MsoNormal\" align=\"right\" style=\"text-align: right;\"\u003e\u003cspan lang=\"AR-SA\" dir=\"RTL\" style=\"font-size: 16.0pt; line-height: 107%; font-family: 'Jameel Noori Nastaleeq';\"\u003eعام لوگ صبح کے ناشتے میں میٹھا دلیہ اور کھانوں میں روٹی، پاسٹا اور بن وغیرہ کو صحت بخش غذا تصور کرتے تھے کیونکہ اس پر امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن نے بھی اپنی مہر تصدیق ثبت کر رکھی تھی۔ لوگوں کے دلوں میں گوشت (بڑا اور چھوٹا) کے لیے ایک خوف جاگزیں تھا۔ کم چکنائی کے خبط نے جو کہ دو دہائیوں تک امریکنوں کے سر پر سوار رہا امریکی غذاؤں سے چکنائی کی مقدار کو بہت کم کر دیا تھا، لیکن ساتھ ہی کاربوہائیڈریٹس پر مشتمل غذاؤں کے بے تحاشا استعمال نے رواج پا لیا۔ کم چکنائی سے پرہیز کے نتیجے میں لوگ سبزیوں کا زیادہ استعمال کرنے کے بجائے ریفائینڈ کاربوہائیڈریٹس، چینی اور میدے کا استعمال زیادہ کرنے لگے اور اس قسم کی \" جنک فوڈز امریکن غذاؤں کا ایک بڑا حصہ بنتی چلی گئیں۔\u003c\/span\u003e\u003cspan style=\"font-size: 16.0pt; line-height: 107%; font-family: 'Jameel Noori Nastaleeq';\"\u003e\u003c\/span\u003e\u003c\/p\u003e\n\u003cp class=\"MsoNormal\" align=\"right\" style=\"text-align: right;\"\u003e\u003cspan lang=\"AR-SA\" dir=\"RTL\" style=\"font-size: 16.0pt; line-height: 107%; font-family: 'Jameel Noori Nastaleeq';\"\u003eمجھے امید ہے کہ آپ مجھ سے اتفاق کریں گے کہ اگر آپ موٹاپے کا شکار تھکے ماندے اور بیمار افراد کی قوم تیار کرنا چاہتے ہیں تو یہ ایک مکمل غذائی منصوبہ ثابت ہو سکتا ہے۔ ہر سال کے اعداد و شمار اس بات کے غماض تھے کہ موٹاپے کی شرح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور اس سے بھی بڑھ کر خوفناک پہلو یہ تھا کہ پوری دنیا میں ذیا بیٹس کے مریضوں کی شرح میں اضافہ ہوتا چلا جا رہا ہے۔ اس کتاب میں میں آپ کو واضح طور پر بتاؤں گا کہ موٹاپے کا دوسرا رخ زیا بیطیس کا مرض ہے۔\u003c\/span\u003e\u003cspan style=\"font-size: 16.0pt; line-height: 107%; font-family: 'Jameel Noori Nastaleeq';\"\u003e\u003c\/span\u003e\u003c\/p\u003e\n\u003cp class=\"MsoNormal\" align=\"right\" style=\"text-align: right;\"\u003e\u003cspan lang=\"AR-SA\" dir=\"RTL\" style=\"font-size: 16.0pt; line-height: 107%; font-family: 'Jameel Noori Nastaleeq';\"\u003eموٹا ہے اور ذیا بیطس کی دونوں وبائیں واضح طور پر اس کم چکنائی اور زیادہ کاربوہائیڈریٹس پر مشتمل غذاؤں کا نتیجہ تھیں جس کا سبق عوام کو مسلسل پڑھایا جا رہا تھا۔ اسی طبقے نے جو کم چکنائی والی غذاؤں کا چمپین بنا ہوا تھا، کم کاربوہائیڈریٹس پر مشتمل غذاؤں کو انتہائی مضر قرار دے رکھا تھا جو کہ دراصل ان دونوں وباؤں کا اصل حل تھا۔\u003c\/span\u003e\u003cspan style=\"font-size: 16.0pt; line-height: 107%; font-family: 'Jameel Noori Nastaleeq';\"\u003e\u003c\/span\u003e\u003c\/p\u003e\n\u003cp class=\"MsoNormal\" align=\"right\" style=\"text-align: right;\"\u003e\u003cspan lang=\"AR-SA\" dir=\"RTL\" style=\"font-size: 16.0pt; line-height: 107%; font-family: 'Jameel Noori Nastaleeq';\"\u003ePages 360\u003c\/span\u003e\u003c\/p\u003e","brand":"Fiction House","offers":[{"title":"Default Title","offer_id":48979488702693,"sku":null,"price":1100.0,"currency_code":"PKR","in_stock":false}],"thumbnail_url":"\/\/cdn.shopify.com\/s\/files\/1\/0660\/7552\/5349\/files\/WhatsApp_Image_2026-05-06_at_4.52.43_PM.jpg?v=1778068883","url":"https:\/\/fictionhouselahore.com\/en-us\/products\/%d9%86%db%8c%d8%a7-%d8%ba%d8%b0%d8%a7%d8%a6%db%8c-%d8%a7%d9%86%d9%82%d9%84%d8%a7%d8%a8-new-diet-revolution-dr-atkins","provider":"FICTION HOUSE","version":"1.0","type":"link"}