{"product_id":"مغربی-شعریات-مراحل-و-مدارج-تنقیدکی-جمالیات-tanqid-ki-jumaliyat-atiq-ullah","title":"مغربی شعریات: مراحل و مدارج  تنقیدکی جمالیات  Tanqid Ki Jumaliyat Atiq Ullah","description":"\u003cp class=\"MsoNormal\" align=\"right\" style=\"text-align: right;\"\u003e\u003cspan lang=\"AR-SA\" dir=\"RTL\" style=\"font-size: 10.0pt; line-height: 107%; font-family: 'Noto Nastaliq Urdu',sans-serif;\"\u003eتنقید کی جمالیات کی دوسری جلد بہ عنوان ' مغربی شعریات: مراحل و مدارج اپنے تارکین کی نذر ہے۔ مجھے خوشی اس بات کی ہے کہ پہلی جلد جو تنقید کی اصطلاح ، بنیادیں اور متعلقات جیسے موضوع کو محیط تھی ، غیر معمولی طور پر پسند کی گئی۔ ان قارئین میں بعض احباب کی مردت آمیز حسین بھی شامل ہے۔ بالخصوص ان طلبا کے تاثرات نے مجھے بے حد حوصلہ بخشا جو ابھی زیر تعلیم ہیں اور ادبیات کے مسائل سے جنہیں خاص رغبت ہے۔ اگر چہ یہ ترتیب کا کام ہے جسے میں نے کبھی توجہ کے لایق نہیں سمجھا تھا۔ اس طرح کے کام صرف انھیں کو زیب دیتے ہیں جن کی کوشش اور بجبل تحریر کی کمی کو ترتیب کے کام سے پورا کرنے کی ہوتی ہے۔ مجھے قطعی کوترتیب زیب نہیں دیتا کیونکہ اتنے بہت سے ادبی مسائل پر لکھنے کی تڑپ میں اپنے اندر محسوس کرتا ہوں اور یہ بھی محسوس کرتا ہوں کہ شاید پہاڑ اٹھانے کی سکت مجھ میں تاہنوز موجود ہے اور یادداشت کے سوتے بھی ابھی تازہ دم ہیں۔ میں نے جہاں تہاں اپنی اس سکت اور اس یادداشت سے خوب خوب کام لینے کی سعی کی ہے۔ تا کہ میرے قارئین میرے اور دوسروں کے مرتبہ کاموں کی نوعیت اور فرق کو کوئی خوبصورت نام دے سکیں۔\u003c\/span\u003e\u003cspan style=\"font-size: 10.0pt; line-height: 107%; font-family: 'Noto Nastaliq Urdu',sans-serif;\"\u003e\u003c\/span\u003e\u003c\/p\u003e\n\u003cp class=\"MsoNormal\" align=\"right\" style=\"text-align: right;\"\u003e\u003cspan lang=\"AR-SA\" dir=\"RTL\" style=\"font-size: 10.0pt; line-height: 107%; font-family: 'Noto Nastaliq Urdu',sans-serif;\"\u003eمیں نے پہلی جلد میں تنقید کی جمالیات کے عنوان سے اپنا جو مضمون شامل کیا ہے، وہ 50 صفحات پر محیط ہے۔ میں نے اس مقالے میں اپنے دلائل کی توثیق کے ضمن میں کم سے کم ۔ حوالوں کا استعمال کیا ہے۔ دماغ اتنی چیزوں سے بھرا ہوا تھا کہ دوسروں کی باتوں کو اگر بنیاد بنانے کی کوشش کرتا تو اپنی کئی ضروری باتیں تشنہ رہ جائیں۔ میں یہ نہیں کہتا کہ یہ کوئی بڑا کارنامہ ہے۔ البتہ طلبا اور اساتذہ کی ضرورتوں کو ذہن میں رکھتے ہوئے یہ مقالہ یقینا مفید مطلب ثابت ہوگا۔ میں اردو ادبیات کا استاد ہوں۔ اس لیے بھاری بھر کم عنوانات پر تو کافی کچھ لکھ چکا ہوں۔ اب کہیں نصابی موضوعات و مسائل کی طرف توجہ کی ہے۔ ادبی اصطلاحات کی وضاحتی فرہنگ بھی اس نوعیت کی ایک کوشش تھی جو تنقید کی جمالیات جیسے بسیط کام کے پہلو بہ پہلو اپنی تحمیل کے مرحلے میں ہے۔ اس جلد کا موضوع بھی کم از کم نصابی ضرورت کے تعلق سے خاص توجہ کا مستحق ہے۔\u003c\/span\u003e\u003cspan style=\"font-size: 10.0pt; line-height: 107%; font-family: 'Noto Nastaliq Urdu',sans-serif;\"\u003e\u003c\/span\u003e\u003c\/p\u003e\n\u003cp class=\"MsoNormal\" align=\"right\" style=\"text-align: right;\"\u003e\u003cspan lang=\"AR-SA\" dir=\"RTL\" style=\"font-size: 10.0pt; line-height: 107%; font-family: 'Noto Nastaliq Urdu',sans-serif;\"\u003eجمیل جالبی، محمد ہادی حسین، محمد یسین، سجاد باقر رضوی اور وہاب اشرفی نے کلاسیکی شعریات و تنقید پر نہایت عمدہ کام کیسے ہیں۔ شمس الرحمن فاروقی نے ارسطو کی فین شاعری\u003c\/span\u003e\u003cspan dir=\"LTR\"\u003e\u003c\/span\u003e\u003cspan dir=\"LTR\"\u003e\u003c\/span\u003e\u003cspan style=\"font-size: 10.0pt; line-height: 107%; font-family: 'Noto Nastaliq Urdu',sans-serif;\"\u003e\u003cspan dir=\"LTR\"\u003e\u003c\/span\u003e\u003cspan dir=\"LTR\"\u003e\u003c\/span\u003e (Poetics) \u003cspan lang=\"AR-SA\" dir=\"RTL\"\u003eکا ترجمہ کیا اور اس پر ایک بسیط مقالہ بھی قلم بند کیا۔ جو یقینا ایک مستقل حوالے کا حکم رکھتا ہے۔ فاروقی کا ارسطو، عزیز احمد اور جیل جالبی سے زیادہ واضح اور شفاف ہے۔ فاروقی کی تنقید کا کمال یہ ہے کہ دو ہزار برس پہلے کا ارسطو، آج کا ارسطو معلوم ہوتا ہے۔ فاروقی کے دلائل، توضیحات اور تعبیرات قدرے نئی ہیں۔ ان کے جوازوں میں اختلاف سے زیادہ اتفاق کا پہلو نمایاں ہے۔ اتفاق کے لیے بھی مطالعے کے ایک وسیع تر پس منظر کی ضرورت ہوتی ہے جس کی فاروقی کے خزانے میں کوئی کمی نہیں ہے۔\u003c\/span\u003e\u003c\/span\u003e\u003c\/p\u003e\n\u003cp class=\"MsoNormal\" align=\"right\" style=\"text-align: right;\"\u003e\u003cspan lang=\"AR-SA\" dir=\"RTL\" style=\"font-size: 10.0pt; line-height: 107%; font-family: 'Noto Nastaliq Urdu',sans-serif;\"\u003eفاروقی ایک نقاد ہی نہیں، شاعر اور فکشن نگار بھی ہیں ۔ ان کی تنقید کا ایک نمایاں پہلو یہ ہے کہ وہ مسائل کے حل کی طرف جتنی مائل ہوتی ہے اس سے زیادہ مسائل پیدا کرتی ہے۔ جو ہمیشہ ہمارے ذہنوں کو تحریک بخشتے ہیں اور جن سے گفتگو کے نئے دریچے کھلتے ہیں۔ فاروقی کی تنقید ایک مضطرب ذہن کی تنقید ہے۔ جس کے مطالعے کا کوئی ٹھکانہ نہ ہو اور جو ہمیشہ کرید کی طرف مائل رہتا ہو اس کی جستجو میں کبھی ماند نہیں پڑتیں۔ فاروقی کو ہمیشہ تازہ دم رہنے اور اپنی طرف متوجہ کرنے اور دوسروں کے ذہنوں میں قائم رہنے کا ہنر آتا ہے۔\u003c\/span\u003e\u003cspan style=\"font-size: 10.0pt; line-height: 107%; font-family: 'Noto Nastaliq Urdu',sans-serif;\"\u003e\u003c\/span\u003e\u003c\/p\u003e\n\u003cp class=\"MsoNormal\" align=\"right\" style=\"text-align: right;\"\u003e\u003cspan lang=\"AR-SA\" dir=\"RTL\" style=\"font-size: 10.0pt; line-height: 107%; font-family: 'Noto Nastaliq Urdu',sans-serif;\"\u003eگوپی چند نارنگ کے دامن وصل کی وسعت بھی بے کنار ہے۔ یونان قدیم سے زیادہ انھیں مشرقی شعریات اپنی طرف مائل کرتی ہے۔ ہندوستانی لوک روایت سنسکرت جمالیات لسانیات اور لسانیات سے متعلق وہ تمام تصورات جن کا شمار اسلولیت، معنیات، معنویات اور نشانیات کے ذیل میں کیا جاتا ہے، تارنگ کے ذہن کے لیے محرک خاص کا حکم رکھتے ہیں۔ ساختیات و پس ساختیات کے مباحث کے علاوہ تہذیبی شعریات کی روشنی میں جس نوعیت کی عملی اور اطلاقی تنقید کی مثالیں انھوں نے پیش کی ہیں وہ نہ صرف اول درجے کی ہیں بلکہ ایک ایسے نئے طریق کار سے منصف بھی ہیں جس کی اپنی معنویت اور اپنا حل ہے۔ جلد ہذا میں گوپی چند نارنگ کے تحریر کردہ دو طویل مقالات بھی شامل ہیں جن میں رولاں بارتھ ، ژاک لاکاں، فو کو اور کرسٹیوا\u003c\/span\u003e\u003cspan lang=\"ER\" dir=\"RTL\" style=\"font-size: 10.0pt; line-height: 107%; mso-ascii-font-family: Calibri; mso-hansi-font-family: Calibri; mso-bidi-font-family: Calibri; mso-bidi-language: ER;\"\u003e،،۔۔\u003c\/span\u003e\u003c\/p\u003e","brand":"Fiction House","offers":[{"title":"Default Title","offer_id":67598041972965,"sku":null,"price":800.0,"currency_code":"PKR","in_stock":true}],"thumbnail_url":"\/\/cdn.shopify.com\/s\/files\/1\/0660\/7552\/5349\/files\/22_03014f85-6a74-404c-9759-9c4c61684695.jpg?v=1790856674","url":"https:\/\/fictionhouselahore.com\/en-us\/products\/%d9%85%d8%ba%d8%b1%d8%a8%db%8c-%d8%b4%d8%b9%d8%b1%db%8c%d8%a7%d8%aa-%d9%85%d8%b1%d8%a7%d8%ad%d9%84-%d9%88-%d9%85%d8%af%d8%a7%d8%b1%d8%ac-%d8%aa%d9%86%d9%82%db%8c%d8%af%da%a9%db%8c-%d8%ac%d9%85%d8%a7%d9%84%db%8c%d8%a7%d8%aa-tanqid-ki-jumaliyat-atiq-ullah","provider":"FICTION HOUSE","version":"1.0","type":"link"}