{"product_id":"لہور-دی-کھوج-syed-faizan-naqvi-lahore-di-khoj-punjabi","title":"لہور دی کھوج Syed Faizan Naqvi Lahore Di khoj (Punjabi)","description":"\u003cdiv dir=\"auto\"\u003eلہور دی کھوج\u003c\/div\u003e\n\u003cdiv dir=\"auto\"\u003eتحریر سید فیضان عباس نقوی\u003c\/div\u003e\n\u003cdiv dir=\"auto\"\u003e\" سورہ بقرہ 212 ، القران ۔\u003c\/div\u003e\n\u003cdiv dir=\"auto\"\u003eاور اللہ جسے چاہتا ہے بے حساب رزق عطا کرتا ہے ۔\u003c\/div\u003e\n\u003cdiv dir=\"auto\"\u003eیہ جو رزق علم جو مجھے عطا ہو رہا ہے اور اہل بیت رسول ؑ کے کرم و فیض سے بے حساب عطا ہو رہا ہے ۔ خدا کی بارگاہ میں سجدہ ریز ہوں ۔\u003c\/div\u003e\n\u003cdiv dir=\"auto\"\u003eیہ پنجابی زبان میں لکھی میری پہلی کتاب ہے ، میں پنجابی ہوں میری زبان پنجابی ہے جو کہ میں نے اپنے گھر سے لی لیکن اس میں ادبی ذوق کا تڑکا نامور ادیب ، دانش ور ، پنجابی صحافت کا درخشندہ ستارہ ، استاد ڈاکڑ جمیل احمد پال صاحب کی وجہ سے پیدا ہوا اس کے بعد اس میں مزید گرہیں اقبال قیصر صاحب نے کھولیں اور پنجابی سنگت کی وجہ سے یہ شوق و عشق میرے اندر مزید بڑھتا گیا ۔\u003c\/div\u003e\n\u003cdiv dir=\"auto\"\u003eپنجابی زبان میں لاہور کے عنوان پر آج تک لکھی گئی کتابیں اتنی ہیں جو کہ انگلیوں پر گنی جا سکتی ہیں ، شاید سب سے پہلی کتاب کرنل بھولا ناتھ وارث کی تاریخ شہر لہور تھی جو 1937 میں شائع ہوئی اس کے بعد لاہور کے نامور پنجابی ادیب و دانش ور مدثر بشیر صاحب کی کتاب لہور دی وار جو کہ 2010 میں شائع ہوئی اس کے بعد دو غیر ملکی خواتین کی کتابوں کے ترجمے لٹھے لوک لہور دے ہرکیرت کور چاہل اور لہور کنی دور ، سلطانہ بیگم ، کے نام سے شایع ہوئیں ۔ اس کے بعد شاید یہ کتاب ہے جو لاہور پر ہے اور پنجابی شاہ مکھی مین شایع ہوئی ہے ۔\u003c\/div\u003e\n\u003cdiv dir=\"auto\"\u003eاس کتاب کو لکھنے کا خیال 2021 میں آیا تھا جب میری انگلش اور اردو والی کتاب ابھی شایع ہونے کے کوئی حالات و آثار دکھائی نہ دیتے تھے اس وقت اس کا پنجابی ترجمہ کرنا شروع کیا تھا خواہش تھی کہ اسے کوئی پنجابی ادارہ شایع کر دے پھر میرے دیرینہ دوست پروفیسر چاند شکیل نے اس کی پنجابی اغلاط کو درست کیا اور یہ کتاب 2022 میں ادارہ پلاک کے حوالے کر دیا ۔\u003c\/div\u003e\n\u003cdiv dir=\"auto\"\u003eاس کتاب کو ادارہ پلاک نے فوٹو گرافک البم کے انداز میں شائع کیا ہے انتہائی خوب صورت رنگین تصاویر اور آرٹ پیپر نے اس کتاب کی شان و شوکت کو چار چاند لگا دئیے ہیں ۔ اس سلسلے میں ڈائریکٹر پلاک جناب عاصم صاحب کا شکر گزار ہوں جنہوں نے اس کتاب کی اشاعت میں خصوصی دل چسپی لی اور محترمہ بینش فاطمہ ساہی صاحبہ ڈائریکٹر جنرل پلاک کا انتہائی شکریہ جنہوں نے اس کتاب کو میری خواہش کے مطابق اسی انداز اور کوالٹی میں انتہائی مہنگے بجٹ میں شائع کیا ۔\u003c\/div\u003e\n\u003cdiv dir=\"auto\"\u003eیہ کتاب لاہور ڈسٹرکٹ میں واقع گم نام اور نظر انداز کئے گئے ورثے کے متعلق میری پچھلے 18 سال کی محنت ہے تحریر اور تصویر کے ساتھ پیش خدمت ہے اس میں لاہور کے 135 تاریخی ، اہم لیکن گم نام مقامات کی تاریخ ، مقام اور تصاویر کے ساتھ پیش کیا گیا ہے ۔اس میں شامل ابواب میں مساجد ، مندر ، گرودوارے ، سمادھیں ، مقبرے و مزارت ، بنگلے و حویلیاں ، ادارے شامل ہیں ۔ ایک طرف اس کی تاریخ اور دوسری طرف اس کی رنگین تصاویر ہیں ۔ یہ کتاب 300 رنگین اور آرٹ پیپر صفحات پر مشتمل ہے ۔\u003c\/div\u003e","brand":"Fiction House","offers":[{"title":"Default Title","offer_id":48459290116325,"sku":null,"price":1775.0,"currency_code":"PKR","in_stock":true}],"thumbnail_url":"\/\/cdn.shopify.com\/s\/files\/1\/0660\/7552\/5349\/files\/622379784_3322960444535495_4551957598329064365_n.jpg?v=1771875086","url":"https:\/\/fictionhouselahore.com\/en-us\/products\/%d9%84%db%81%d9%88%d8%b1-%d8%af%db%8c-%da%a9%da%be%d9%88%d8%ac-syed-faizan-naqvi-lahore-di-khoj-punjabi","provider":"FICTION HOUSE","version":"1.0","type":"link"}