Skip to product information
1 of 2

قطرے کی وسعتوں میں سمندر تلاش کر Qatry Ki Wusato Mein Samndr Talash Kr Naeem Fatima Alvi

قطرے کی وسعتوں میں سمندر تلاش کر Qatry Ki Wusato Mein Samndr Talash Kr Naeem Fatima Alvi

Regular price Rs.1,000.00 PKR
Regular price Rs.1,500.00 PKR Sale price Rs.1,000.00 PKR
Sale Sold out
Shipping calculated at checkout.
Quantity

300 in stock

نعیم فاطمہ کی تحریر کو ان کی شخصیت سے الگ کر کے سمجھائی نہیں جا سکتا۔ دردمندی، انسانی ہمدردی، اشتیاق، جدت فکری، ترفع اور سادگی۔ یہ تمام عناصر جو ان کے لکھے ہوئے حرف حرف میں جھلکتے ہیں، ان کی شخصیت میں پوری توانائی کے ساتھ جگمگارہے ہیں "۔

سلمان باسط

نعیم فاطمہ علوی نے اپنے دلنشین طرز نگارش سے دل و دماغ کی نو بہ نو جہتوں کی ترجمانی کی ہے۔ وہ ایک حساس اور صاحب بصیرت افسانہ نگار ہیں۔ ان کی ادبی ترکیب میں قلم کی سحر آفرینی، سلامت دروانی اور معاشرے کی ہر ملاو پس پردہ حقیقتوں کا گہرا اور اک شامل ہے۔ وہ گل فشانی اور نشتر رنی۔ دونوں اسالیب پر یکساں قدرت رکھتی ہیں اور خفتہ و بیدار اندیشوں، احساسات اور وسوسوں کو زبان داظہار عطا کرنے کا ہنر جانتی ہیں"۔

منصور عاقل

نعیم فاطمہ علوی کی تحریروں میں زندگی کے تمام رنگ جلوہ گر ہیں۔ جو کچھ ان کے دل پر گزرتا ہے، جو ان کی روح اور دل محسوس کرتے ہیں، وہ اسے کر کند کر کے یوں بیان کرتی ہیں کہ قاری پر یہ حقیقت آشکار ہو جاتی ہے کہ غم کسی ایک انسان کا نہیں، پوری انسانیت کا مشتر کہ دکھ ہے "۔

منیرہ شمیم

مسز ایوب علوی اتنی مکمل خاتون ہیں کہ ان کے شوہر نامدار کے لیے صبر ایوب کا اس سے اعلی وارفع اور مکمل انعام اور کچھ ہو ہی نہیں سکتا تھا۔ اللہ اس گھر اور گھر والوں کو ایسے ہی سایہ دار رکھے "۔

انجم خلیق

آپ کے سفر ناموں کی کتاب مجھے سلمی آپا نے گفٹ دی تھی۔ آپ کیا ہی عمدہ نثر لکھتی ہیں۔ آپ پرانے وقت کی نہیں بلکہ پرانی مگر اچھی روایات کو لے کر جدید دور میں پورے طمطراق سے جلوہ گر ہونے والا تہذیبی پل ہیں "۔

سبین علی

نعیم فاطمہ علوی بہت سے میدانوں کی شاہسوار ہے۔ ان کا شہر اس وقت شہر کی خاصی فعال اور متحرک شخصیات میں ہوتا ہے۔ تاہم اس کی بنیادی شناخت ادب سے ہے۔ اس کی مشاہداتی اور تجرباتی نظری بصیرت بہت گہری اور حساس ہے۔ انداز بیان میں گہرائی اور شگفتگی کا عنصر نمایاں ہے۔ معاشرتی اور سماجی رویوں کے ظاہر وباطین میں گندھی محبت، نظرت، جبر اور گھٹن کی جو تصویریں اس نے پینٹ کی ہیں وہ چونکا دینے والی ہیں۔ اس کی نظر اپنی شگفتگی، اپنی علامت اپنی روانی اور موسیقیت میں بے حد دلکش ہے۔

سلمی اعوان

نعیم فاطمہ ایک فعال افسانہ نگار ہیں، مضامین تحریر کرتی ہیں اور ادبی اجتماعات کا انعقاد بھی کرتی ہیں۔ ادب ، موسیقی اور سماجی خدمت یہ تمام شعبے ان کی گہری دلچسپی کا مرکز ہیں۔ محمد ایوب علوی ہر مرحلے پر ان کے شانہ بشانہ نظر آتے ہیں اور تعاون میں ہمیشہ پیش پیش رہتے ہیں۔ یہ جوڑی تخلیق ، خدمت اور خلوص کی خوب صورت مثال ہے"۔

حمید شاهد

View full details