ایک معدوم کہانی | سیمیں کرن
ایک معدوم کہانی | سیمیں کرن
Regular price
Rs.400.00 PKR
Regular price
Rs.1,000.00 PKR
Sale price
Rs.400.00 PKR
Unit price
/
per
سیمیں کرن کے ناول ایک معدوم کہانی پر انڈیا سے خوریشد اکرم کی رائے
ناو ل نگاری فن کی ارفع شکل ہے۔ فن تبھی ثروت مند ہو سکتا ہے جب اسے انسان کی زندہ دھڑکنیں میسر آئی ہوں اور اس میں حیات و کائنات کا شعور شامل ہو۔ سیمیں کرن کی تحریروں میں انسان کے دل کی دھڑکن سنائی دیتی ہے اور زماں ومکاں کا شعور سبک سیر دریا کی طرح بہتا ہے۔ ان کے پاس کہنے کو بات ہے۔اور ان کی زنبیل میں لفظ کا وہ خزانہ ہے جو خیال و احساس کو قاری تک منتقل کر سکے۔
”اِک معدوم کہانی“ مشرقی معاشرے کی ایک حساس لڑکی /عورت اور مردانہ سماج کی آلائشوں میں لتھڑے ایک لڑکا /مرد کے بے جوڑ ربط اور اس کے نتیجے کے طور پر پیدا ہونے والی طویل کشا کش،پیچیدگیوں اور الجھاوؤں کی ایک المناک داستان ہے۔ ایک ایسی المناک داستان جو شاید اس ماحول و معاشرہ کا ایک حصہ ہے۔ مگر بڑا المیہ یہ ہے کہ اس المناکی کے بطن سے کوئی ایسا جوالا نہیں پھوٹتا جو اس ناہمورای کو تہہ و بالا کر دے۔
سیمیں کرن نے عہد کے حوالے سے،انسان اور انسان کے حوالے سے عہد کو سمجھنے کی کوشش کی ہے۔ ان کے یہاں انسانوں، عہد اور معاشروں کے درمیان ارتباط و افتراق کا شعوری اور لاشعوری موازنہ بھی موجود ہے۔
ناول پیچ در پیچ واقعات سے مملو ہے۔ ایک کہانی سے دوسری کہانی پھوٹتی ہے مگر وہ ناول کے بنیادی مقصود و مدعا سے یوں منسلک رہتی ہے جیسے کسی درخت کی شاخیں الگ الگ سمتوں میں بڑھتی ہیں، اپنے سفر کی سمت خود طے کرتی ہیں مگر اسی درخت کا حصہ بنی رہتی ہیں۔ ناول کی یہ ایسی خوبی ہے جو اول تا آخر قاری کو باندھے رکھتی ہے۔
خورشید اکرم
نئی دہلی
24 دسمبر 2021
فلیپ