{"product_id":"اک-آب-زادی-کے-قرب-میں-ik-abb-zadi-k-qurb-mein-javed-khan","title":"اک آب زادی کے قرب میں Ik Abb Zadi K Qurb Mein Javed Khan","description":"\u003cp class=\"MsoNormal\" align=\"right\" style=\"text-align: right;\"\u003e\u003cspan lang=\"AR-SA\" dir=\"RTL\" style=\"font-size: 10.0pt; line-height: 107%; font-family: 'Noto Nastaliq Urdu',sans-serif;\"\u003eنیچے اور ذرا پیچھے بڑے پل کے نیچے سے دریائے جل ہم ( جہلم) اور دریائے کشن گنگا مل جل کر بہہ رہے تھے۔ ایک دریا دوسرے میں آکر ضم ہو گیا تھا۔ اُس نے اپنا وجود اور اپنا نام تک مٹادیا تھا۔ مرغنا تو اسے کہتے ہیں۔ ایک دریا دوسرے کے لیے مر گیا تھا یا اس نے خود کو مار دیا تھا۔ اصطلاح میں اسے دریا کی موت کہتے ہیں۔\u003c\/span\u003e\u003cspan style=\"font-size: 10.0pt; line-height: 107%; font-family: 'Noto Nastaliq Urdu',sans-serif;\"\u003e\u003c\/span\u003e\u003c\/p\u003e\n\u003cp class=\"MsoNormal\" align=\"right\" style=\"text-align: right;\"\u003e\u003cspan lang=\"AR-SA\" dir=\"RTL\" style=\"font-size: 10.0pt; line-height: 107%; font-family: 'Noto Nastaliq Urdu',sans-serif;\"\u003eیہ کوئی خود کشی نہیں بل کہ خوشی خوشی اپنا آپ کسی کو سونپ دینے کی خوب صورت ادا ہے۔ جغرافیہ دان یا کوئی اور اسے موت بے شک کہے مگر یہ خود سپردگی ہے۔ اپنے آپ کو کسی کے حوالے کر دینا اتنا آسان تو نہیں۔ مگر اک سچے صوفی کا پہلا اصول یہی ہے۔ خود سپردگی ایک پر خطر کھیل ہے۔ جہاں دنیا میں بنتی بھی ہیں اور مٹتی بھی ہیں اور ایک دریا یہ کام به خوبی اور بڑی بے خوفی سے کر دیتا ہے۔ کیا دریا ایک سچا صوفی ہوتا ہے۔۔۔؟ کیا دریا کا راستا ایک سالک کا راستا ہوتا ہے۔۔۔؟ ملنا ، منا، مرنا اور پھر نیا جیون پاتا ۔۔۔ یہ سب کیا ہے ۔۔۔؟ یہاں سے کچھ فاصلے پر ایک اور دریا، دریائے کنہار آ کر خود کو مٹا دیتا ہے۔ پھر دُور یہاں سے کافی دور بہت آگے ایک نیلگوں دریا کو نچھ بہتا ہوا آتا ہے اور آتے ہی گم نام ہونا پسند کرتا ہے۔ مرنے، مٹنے اور گم نام ہو جانے کی ان اداؤں کو کیا نام دیا جائے۔۔۔؟ اور پھر جہلم جس پر کہیں چھوٹے بڑے دریا مر مٹے تھے وہ خود کو آگے ایک اور دریا کو سونپ دیتا ہے۔ نام ہے سندھو دریا، سندھور پتا ہوا، پھنکارتا ہو عظیم سمندر میں گم ہو جاتا ہے۔ کشش کا یہ عظیم قانون کیا کہلائے گا۔۔۔؟ کس اصطلاح کی دریافت کا محتاج ہے۔ ہم کشش ہلن، نامی اور گم نامی کی کہانیاں بنتی ان ندیوں کی ہم سائیگی میں خانہ به دوش ہوٹل پر کڑاہی کے منتظر تھے۔ بھوک نے ضرور ستایا ہوگا۔ مگر ندیوں کے کنارے، جہاں وقت کی ندی \u003c\/span\u003e\u003cspan lang=\"AR-SA\" dir=\"RTL\" style=\"font-size: 10.0pt; line-height: 107%; font-family: 'Noto Nastaliq Urdu',sans-serif;\"\u003eبھی بہہ رہی ہو بھوک ستا کر پھر ستا کر چلی گئی ہوگی ۔ (کتاب سے اقتباس)\u003c\/span\u003e\u003c\/p\u003e\n\u003cp class=\"MsoNormal\" align=\"right\" style=\"text-align: right;\"\u003e\u003cspan lang=\"AR-SA\" dir=\"RTL\" style=\"font-size: 10.0pt; line-height: 107%; font-family: 'Noto Nastaliq Urdu',sans-serif;\"\u003ePages 200\u003c\/span\u003e\u003c\/p\u003e","brand":"Fiction House","offers":[{"title":"Default Title","offer_id":67735621468389,"sku":null,"price":700.0,"currency_code":"PKR","in_stock":true}],"thumbnail_url":"\/\/cdn.shopify.com\/s\/files\/1\/0660\/7552\/5349\/files\/WadiKishanGangaFH_jpg.jpg?v=1792325786","url":"https:\/\/fictionhouselahore.com\/en-us\/products\/%d8%a7%da%a9-%d8%a2%d8%a8-%d8%b2%d8%a7%d8%af%db%8c-%da%a9%db%92-%d9%82%d8%b1%d8%a8-%d9%85%db%8c%da%ba-ik-abb-zadi-k-qurb-mein-javed-khan","provider":"FICTION HOUSE","version":"1.0","type":"link"}